اسلام آباد میں مشین آئی تو درخت بچے اور وقت بھی

اسلام آباد میں سی ڈی اے نے ایک انڈر پاس کی تعمیر کے دوران ٹری سپیڈ کا سہارا لے کر 18 چیڑ کے درختوں کو بحفاظت نئی جگہ منتقل کیا۔

اسلام آباد میں ایک انڈر پاس کی تعمیر کے دوران (کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) سی ڈی اے کے ماحولیات کے ڈیپارٹمنٹ نے کم وقت میں زیادہ درخت منتقل کرنے کے لیے ٹری سپیڈ (Tree Spade) مشین کا سہارا لیا جو شاید ملک میں بہت کم ہی ہوتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان میں درختوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پر منتقل کرنے کے لیے روائتی طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ مزدوروں یا ایکسکاویٹر کے ذریعے گڑھیں کھودی جاتی ہیں، جسپر بہت وقت لگتا تھا۔ لیکن اسلام اباد میں یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ جدید مشینری کے ذریعے انہیں منتقل کیا گیا۔

حال ہی میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور سے منگوائی گئی ٹری سپیڈ مشین کا سہارا لے کر سی ڈی اے نے فیصل ایونیو پر جی سیون اور جی ایٹ کو جوڑنے والے ایک انڈرپاس کی تعمیر کے دوران 18 چیڑ کے درختوں کو منتقل کیا۔

سی ڈی اے انتظامیہ پرامید ہے کہ یہ درخت سرسبز و شاداب رہیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت قیمتی درخت ہیں اور انہیں کسی صورت ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا