باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ کی تصویر دکھا کر لوٹ لیا

ہیکرز نے کرپٹو کرنسی کی مائننگ کے لیے کوبی برائنٹ کے ایک وال پیپر میں میل ویئر چھپا کر ایک شخص کا کمپیوٹر ہائی جیک کر لیا۔

کوبی برائنٹ کے مداح ان کی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں (اے ایف پی)

 سائبر ہیکرز فضائی حادثے میں ہلاک ہونے والے باسکٹ بال لیجنڈ اور امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ کی ڈاؤن لوڈ ہونے والی تصاویر میں میل ویئر (مخصوص مقاصد کے لیے بنایا گیا کمپیوٹر سافٹ ویئر) چھپا کر ان کی موت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کی سکیورٹی انٹیلیجنس کے محققین کو پتہ چلا ہے کہ ہیکرز نے کرپٹو کرنسی کی مائننگ کے لیے برائنٹ کے ایک ڈیسک ٹاپ وال پیپر میں میل ویئر چھپا کر ایک شخص کے کمپیوٹر کو ہائی جیک کر لیا۔

نام نہاد کرپٹوجیکنگ کے لیے استعمال ہونے والا میل ویئر سائبر جرائم میں ملوث افراد کو موقع فراہم کرتا ہے وہ متاثرہ شخص کے کمپیوٹر پروسیسر کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے بِٹ کوائن طرز کی کرپٹوکرنسیاں تیار کر سکیں۔

محققین نے کہا: ’دنیا امریکہ کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے لیجنڈ کوبی برائنٹ کی موت کے غم میں ہے اور سائبر جرائم کرنے والے توقع کے مطابق سانحے سے فائدہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہمیں پتہ چلا ہے کہ ایک مہلک ایچ ٹی ایم ایل فائل جس میں کوبی برائنٹ کا کمپیوٹر وال پیپر موجود ہے اس میں کرپٹو کرنسی کا کوڈ سکرپٹ رکھا گیا ہے۔‘

کرپٹو جیکنگ ہیکرز میں مقبول ہو رہی ہے کیونکہ ان حملوں کے بعد بچ نکلنا آسان ہوتا ہے۔

عام طور کسی تصویر یا ویڈیو کی ایک صحیح فائل کے اندر ایک نقصان دہ فائل چھپا دی جاتی ہے جو کسی شخص کے فون یا کمپیوٹر میں پس پردہ رہ کر خفیہ حملہ کرتی ہے۔

بعض ویب سائٹس پر بھی ایسے میل ویئر پائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے متاثرہ  ویب سائٹ پر آنے والے وزیٹرز جونہی کسی لنک پر کلِک کرتے ہیں ان کا کمپیوٹر میل ویئر سے متاثر ہو جاتا ہے۔

عام طور پر اس کا پتہ اس وقت چلتا ہے جب کسی کمپیوٹر کی پراسیسنگ پاور میں اچانک اضافہ ہو جائے۔

حالیہ مہینوں میں عام طور پر کرپٹوجینکنگ کا رجحان مختلف مشہور شخصیات کی تصاویرمیں پایا گیا ہے جو وال پیپرز کی شکل میں ہوتی ہیں جنہیں کوئی بھی اپنے ڈیسک ٹاپ کیمپیوٹر یا موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

کرپٹوجیکنگ کے میل ویئر کا پتہ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ اور اداکارہ سکارلیٹ جوہانسن کی زیادہ ریزولیوشن والی تصاویر سے چلا ہے۔

سائبر سکیورٹی فرم سونک وال نے 2019 کے پہلے چھ ماہ میں کرپٹوجیکنگ کے پانچ کروڑ سے زیادہ حملے رجسٹر کیے ہیں۔ سوشل انجینیئرنگ (بہانے سے خفیہ معلومات کا حصول) اور برائنٹ میل ویئر کی طرح دوسرے آن لائن سکینڈلز خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

سونک وال نے کہا کہ کرپٹوجیکنگ کے ہتھکنڈے کھل کر سامنے آ رہے ہیں لیکن کرپٹوجیکنگ’سائبر جرائم میں ملوث افراد کے لیے آج کل ایک پرکشش طریقہ ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی