امریکہ کا پاکستان میں خواتین رہنماؤں کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے کا عزم

امریکی معاونت سے جاری انگلش ایکسیس مائیکرو سکالرشپ پروگرام معاشی طور پرپسماندہ طالب علموں کو انگریزی زبان کی بنیادی صلاحیتوں میں اضافہ کا مواقع فراہم کرتا ہے۔

ایلنور روزویلٹ کارنر ہر سال خیبر پختونخوا کی 10000 خواتین کو پرنٹ (اشاعت)، آن لائن اور ملٹی میڈیا معلوماتی  ماخذ کے ذریعے امریکی تعلیمی ماہرین سے رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے (یو ایس مشن)

امریکہ پاکستان میں مستقبل کی خواتین رہنماؤں کی حوصلہ افزائی اور بااختیار بنانے کے عمل میں اعانت کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں پشاور میں متعین امریکی قونصل جنرل سربن ’سی بی‘ ٹونی نے جامعہ بینظیر بھٹو برائے خواتین کا دورہ  کیا اور مالی اعانت اور دیگر وسائل کی فراہمی کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ کے ہمراہ یونیورسٹی کے مرکزی کتب خانہ میں ایلی نور روزویلٹ کارنر کے قیام کی چار سال مکمل ہونے پر منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی۔

یو ایس مشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ایلنور روزویلٹ کارنر ہر سال خیبر پختونخوا کی 10000 خواتین کو پرنٹ (اشاعت)، آن لائن اور ملٹی میڈیا معلوماتی  ماخذ کے ذریعے امریکی تعلیمی ماہرین سے رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے امریکی معاونت سے جاری انگلش ایکسیس مائیکرو سکالرشپ پروگرام کا بھی تذکرہ کیا، جو معاشی طور پر پسماندہ طالب علموں کو انگریزی زبان کی بنیادی صلاحیتوں میں اضافہ کا مواقع فراہم کرتا ہے۔ قونصل جنرل نے یونیورسٹی میں درخت لگا کر وزیر اعلی محمود خان کے صاف و سرسبز پشاور منصوبہ کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قونصل جنرل ٹونی  نے خیبر پختونخوا کی جامعات کے لیے امریکی حکومت کی دیرینہ اعانت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایلی نور روز ویلٹ کارنر تعلیم کے میدان میں ان کے اشتراک اور طالب علموں اور نوجوان رہنماؤں کو امریکہ سے متعارف کروا کر قیمتی معلومات، مہارتوں  اور اعتماد کے حصول میں مدد کے عزم کی ایک مثال ہے۔

امریکی قونصلیٹ جنرل پشاور اور یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے قائم ایلی نورروزویلٹ کارنر پشاور پاکستان بھر میں لنکن کارنر کے نام سے موجود 17 امریکی تعلیمی مراکز میں سے ایک ہے۔ لنکن کارنرز نے 2005 سے اب تک امریکہ اور پاکستان کی باہمی دلچسپی کے موضوعات پر سینکڑوں تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

ایلی نور روزویلٹ کارنر پشاور کسی بھی خواتین یونیورسٹی میں قائم کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا گوشہ مطالعہ  ہے جس کو امریکہ کی مقبول ترین خاتون اول کے نام سے معنون  کیا گیا ہے۔

جامعہ بےنظیر بھٹو برائے خواتین  کے لیے امریکی امداد 70 سال سے دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند وسیع ترپاک امریکہ اشتراک کا محض ایک حصہ ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس