بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیے گئے اپنے پیغام میں نریندر مودی نے لکھا کہ ’اس اتوار سے سوچ رہا ہوں کہ فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروں۔ آپ کو اس بارے میں آگاہ کروں گا۔‘
This Sunday, thinking of giving up my social media accounts on Facebook, Twitter, Instagram & YouTube. Will keep you all posted.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 2, 2020
ٹوئٹر پر نریندر مودی کو فالو کرنے والے افراد کی تعداد پانچ کروڑ تیس لاکھ سے زائد ہے، فیس بک پر انہیں چار کروڑ چالیس لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالورز تین کروڑ پچاس لاکھ سے زائد ہیں۔
اگرچہ بھارتی وزیراعظم نے یہ نہیں بتایا کہ اس فیصلے کے پیچھے کیا وجہ ہے، تاہم سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصروں اور قیاس آرائیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
جہاں کچھ صارفین نے بھارتی وزیراعظم کو مفت مشورے دیے، وہیں بعض نے تجاویز سے بھی نوازا جبکہ کچھ نے تو استعفے تک کا کہہ ڈالا۔
ثانیہ سید نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’سر! پلیز استعفیٰ بھی دے دیں۔‘
Sir, please resign as well.
— Saniya Sayed (@Ssaniya25) March 2, 2020
کپل نام کے صارف کہاں پیچھے رہنے والے تھے، جھٹ سے طنز کر ڈالا اور مودی کو ’نکما‘ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بجائے نکما پن چھوڑنے کا مشور دے دیا۔
Social media accounts nahi balki nikammapan choddo dramebaaz
— Kapil (@kapsology) March 2, 2020
سری واتسہ نامی ایک صارف نے لکھا: ’وزیراعظم صاحب یہ آپ کے مداح اور پارٹی کے لوگ ہیں جو لوگوں کو قتل عام پر اکساتے ہیں۔ ان سب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چھوڑنے کے لیے کہیں۔‘
PM, it's your fans and partymen that encourage genocide by spreading lies on their social media accounts.
Please ask all of them also to give up.
At-least then, we won't go to stage 9 and India can once again hope to become a peaceful progressive country. pic.twitter.com/nmeYRJSJlx
— Srivatsa (@srivatsayb) March 2, 2020
فیصل نامی صارف نے پوچھا: ’کیا مودی کشمیر آ رہے ہیں؟‘ واضح رہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انٹرنیٹ سروس گذشتہ کئی مہینوں سے معطل ہے۔
Is he coming to Kashmir? https://t.co/4qT3Wijd2l
— Faysal (@_Faysal) March 2, 2020
ایک اور صارف نے بھارتی وزیراعظم سے معصومانہ سوال پوچھا کہ ’کیا آپ نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا ہے؟‘
Tik tok pe account bana liye kya?
— SubbuS (@Subbu_06) March 2, 2020
فیس بک پر ایک صارف نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سر عام آدمی کے لیے آپ سے رابطے کا واحد ذریعہ سوشل میڈیا ہے۔ مضبوط بنیں اور کچھ منفی چیزوں کو ہینڈل کریں۔ ہمت نہ ہاریں، ہم بطور وزیراعظم آپ سے محبت کرتے ہیں۔ بھارت کو عظیم بنائیں۔‘
دوسری جانب انسٹاگرام پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’یہ ایک مذاق ہے، مودی جی مذاق کے موڈ میں ہیں۔‘