لاک ڈاؤن میں گھر سے کام کرتے ہوئے انٹرنیٹ کیسے بہتر کریں؟

چونکہ آج کل ہم انٹرنیٹ پر پہلے سے کہیں زیادہ انحصار کر رہے ہیں، تو دیکھتے ہیں کہ اس کی سپیڈ کیسے بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

بہت سی چیزیں آپ کی انٹرنیٹ کی رفتار کو متاثر کرتی ہیں جن کے بارے میں آپ کچھ نہیں کر سکتے (پکسابے)

ایک ایسے وقت جب دنیا بھر میں لوگ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گھروں میں محصور ہیں، بہت سوں کو انٹرنیٹ کنکشن اور وآئے فائے میں مسائل کے باعث مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گھر پر رہتے ہوئے کام کرنے، مطالعہ کرنے اور تفریح کے لیے انٹرنیٹ پر انحصار کرنا آپ کے کنکشن کی رفتار یا اس کے قابل بھروسہ ہونے جیسے درپیش مسائل کو مزید بگاڑ سکتا ہے لیکن آپ کچھ تبدیلیاں کر کے اپنے کنکشن کو تیز تر اور زیادہ قابل اعتماد بنا سکتے ہیں۔

بہت سی چیزیں آپ کی انٹرنیٹ کی رفتار کو متاثر کرتی ہیں جن کے بارے میں آپ کچھ نہیں کر سکتے۔ اگر آپ ٹیلیفون ایکسچینج سے دور رہتے ہیں، مثال کے طور پر آپ گھر بدل لیتے ہیں یا محض امید ہی کر سکتے ہیں کہ انفراسٹرکچر کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

لیکن اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے جو آپ حقیقت میں اس حوالے سے کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر جب بات آتی ہے کہ آپ کے ڈیوائسز کی آپ کے راؤٹر سے رابطے کی، نہ کہ آپ کے راؤٹر کے دنیا سے رابطے کی،  تو کچھ چھوٹے چھوٹے رد و بدل بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔

خراب وائے فائے کنکشن کو درست کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ وائے فائے پر جتنا ممکن ہو انحصار ہی نہ کریں۔ اگر آپ یہ کرسکتے ہیں تو وائرلیس کے بجائے اپنے ایتھر نیٹ کنیکشن کو پلگ ان کرنے کی کوشش کریں جو مداخلت کی کسی بھی پریشانی کو ختم کر دے گا اور راؤٹر سے آپ کے رابطے کو تیز تر بنا دے گا۔

تاہم بہت سے معاملات میں یہ ممکن نہیں ہو پائے گا۔ کئی بار اپنے فلیٹ یا گھر کے چاروں طرف دیواروں میں سوراخ کرنا اور کیبلز بچھانا ناممکن ہے اور بہت سارے آلات جیسے فون ویسے بھی ایتھرنیٹ کنیکشن لگانے کے لیے نہیں ہوتے۔

اس صورت میں بہترین عمل صرف یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ کی ڈیوائسز کو مکمل وائے فائے سگنل ملتے رہیں۔ 

ایسا کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو وہ رکاوٹیں تلاش کرنا ہیں جو آپ کے وائے فائے سگنل میں مداخلت کرسکتی ہیں۔ یہ رکاوٹیں کچھ بھی ہوسکتی ہیں جیسے مخصوص قسم کے لیمپ، ڈمر سوئچز، سپیکر، پاور کارڈز اور خاص طور پر مائکروویو سگنلز میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔

کوئی دوسرا شخص آپ کے وائے فائے کو استعمال کرنے کی کوشش کر کے آپ کے کنکشن کو متاثر کر سکتا ہے لہذا دیکھیں کہ آپ کس حد تک ان کوششوں کو محدود کرسکتے ہیں۔ اپنے راؤٹر پر ایک پاس ورڈ لگائیں تاکہ اجنبی آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کرنے کے قابل نہ ہوں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی شخص کمپیوٹر پر بھاری کام، جیسے کہ بڑی فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنا یا گیم کھیلنا، اس وقت تک نہ کرے جب کام کا لوڈ زیادہ ہو۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگر ان سب سے بھی کام نہیں بن رہا تو پھر یہی وقت ہے کہ اس حوالے سے کچھ نیا ہارڈویئر شامل کریں۔ اپنے راؤٹر کو تیز کرنے سے آپ اپنے کنکشن اور اس کی رفتار کو بہتر بنانے کے قابل ہو جاتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے نیٹ ورک پر کام، سٹریمنگ اور کچھ بھی تیزی سے کرسکتے ہیں۔

اپنے راؤٹر کو بہتر بنائیں

اب زیادہ تر لوگ جو راؤٹر استعمال کر رہے ہیں وہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے دیے جاتے ہیں۔ یہ عام طور پر ایک اچھا فیصلہ ہے کیوں کہ اضافی کنٹرول کے پیش نظر سٹینڈلون یونٹ زیادہ تر غیر ضروری ہی ہوتا ہے۔

لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ اپنے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے مزید کچھ نہیں کر سکتے جیسا کہ آپ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے انتخاب کے تابع ہوتے ہیں۔

مارکیٹ میں دیگر کمپنیوں کے راؤٹرز دستیاب ہیں۔ اس میں ٹی پی لنک یونٹ جیسے سستے حل سے لے کر ہلنگ تک کی تیز مشینیں شامل ہیں جن میں سینکڑوں پاؤنڈ لاگت آسکتی ہے جیسے کہ نیٹ گیئر نائٹ ہاک رینج۔

اب بہت سارے راؤٹرز آپ کے مکان کے آس پاس میش نیٹ ورک رکھنے کا آپشن دیتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ مختلف یونٹ آپس میں بات کریں گے اور نیٹ ورک کا اشتراک کریں گے۔ ایسے اختیارات میں یورو راؤٹرز شامل ہیں جو اب ایمیزون اور گوگل نیسٹ وائے فائےکی ملکیت ہیں۔

اپنے راؤٹر کو تبدیل کرنا ایک اچھا خیال ہے اگر آپ اسے اعلیٰ کارکردگی جیسی صورت حال کے لیے استعمال کرنے جا رہے ہیں جہاں اس کے قابل اعتماد ہونے کی زیادہ ضرورت ہو جیسے بھاری بھرکم آن لائن گیمنگ۔

لیکن اس سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہوسکتی ہے اگر آپ محض اپنی کوریج سے خود کو مایوس محسوس کر رہے ہیں جب کہ اس کے آسان حل بھی ہوسکتے ہیں۔

آپ کی انٹرنیٹ کمپنی بھی کچھ ایسی ہی پیش کش کر سکتی ہے۔ مثال کے طور پر سکائی آپ کو بوسٹرز خریدنے کی اجازت دیتی ہے جو آپ کے راؤٹر سے منسلک ہوگا اور پورے مکان میں مزید وائے فائےکنکشن پھیلانے میں مدد فراہم کرے گا۔

یا اسی کو بوسٹ کریں

اگر آپ اپنے موجودہ راؤٹر کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے کیونکہ یہ آپ کے لیے ضروری ہے تو پھر اس کا دوسرا حل بھی موجود ہے۔ وائے فائے بوسٹرز یا پاور لائن ایکسٹینڈرز کے ذریعے آپ اپنے موجودہ راؤٹر کو رکھ سکتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو اپنے فون، کمپیوٹر اور دیگر ڈیوائسز کے اضافی پوائنٹس شامل کرنا ہوں گے۔

وائے فائے ایکسٹینڈرز مختلف اقسام کی شکلوں، سائز اور قیمتوں میں دستیاب ہیں لیکن سب کے اصول بڑی حد تک ایک جیسے ہوتے ہیں۔ وہ دیوار میں پلگ کیے جاتے ہیں۔ عام طور پر خود کو ساکٹ سے جوڑ دیتے ہیں اسی وائے فائے کنکشن سے جڑ کر اسے مکان بھر میں پھیلا دیتے ہیں۔ آپ انہیں نسبتاً کم قیمت پر آن لائن تلاش کرسکتے ہیں۔

پاور لائن سے آپ پہلے سے ہی مکان کے آس پاس موجود کیبلوں کے ذریعے جڑ سکتے ہیں اور یہ آپ کے براؤزنگ کا ڈیٹا بھیجنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ان گھروں کے لیے ایک بہترین حل ہوسکتا ہے جو بڑے ہوں یا ان کی دیواریں موٹی ہوں اور جہاں وائے فائے ایکسٹینڈرز کی پہنچ ممکن نہ ہو۔ کنکشن ہمیشہ اتنا تیز نہیں ہوتا جتنا کسی کیبل کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن ان کو اکھٹا کر دینا کہیں آسان ہوتا ہے۔

پاور لائن کنیکٹرز نسبتاً سستے خریدے جا سکتے ہیں حالانکہ یہ اس پر منحصر کرتا ہے کہ آپ کتنے ایکسٹینڈرز چاہتے ہیں۔ دی انڈپینڈنٹ کو ٹی پی لنک کے اڈاپٹر کے ساتھ اچھی کامیابی ملی ہے، جو آپ کے سیٹ اپ کے لحاظ سے مختلف سیٹس میں دستیاب ہیں۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی