لاک ڈاؤن: 'گھر میں رہ کر سارے شوق پورے کر رہی ہوں'

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی طالبہ مشعل احمد کے مطابق گھر میں رہنے سے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور وہ لاک ڈاؤن کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔

مشعل احمد کا تعلق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے ہے، جنہوں نے حال ہی میں سندھ یونیورسٹی کے میڈیا کمیونیکیشن شعبے سے تعلیم مکمل کی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان میں کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران بہت سے لوگ گھروں سے کام کر رہے ہیں، ایسے میں مشعل بھی گھر پر ہیں اور مختلف کام کر رہی ہیں۔

 انہوں نے بتایا: 'میں گھر  میں رہتے ہوئے روزانہ نئی ڈشز بنا رہی ہوں، پینٹنگز بنا رہی ہوں، مجھے فوٹوگرافی اور مطالعے کا بھی بہت شوق ہے، جو کہ میں عام دنوں کی نسبت آج کل دل بھر کے اور بخوبی پورا کر رہی ہوں۔'

بقول مشعل: 'گھر میں رہنے سے میری زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے، میں لاک ڈاؤن کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔'


کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر حکومتِ پاکستان نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے لاکھوں طلبہ گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں۔

غیر متوقع اور غیر معمولی چھٹیوں میں طلبہ اپنا وقت کس طرح گزار رہے ہیں؟

کرونا کے دور میں اپنے مسائل، خیالات، جذبات، منفرد مصروفیات اور آئیڈیاز شیئر کرنے کے لیے انڈپینڈنٹ اردو نے ’کیمپس گھر میں‘ کے نام سے پاکستانی طلبہ کے ذاتی بلاگز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اگر آپ بھی سٹوڈنٹ ہیں اور تحریر یا ویڈیو کے ذریعے بلاگنگ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں [email protected] پر بھیج دیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس