’امریکی کنٹریکٹر طالبان کے پاس نہیں،‘ پاکستان سے مدد طلب

افغانستان سے لاپتہ ہونے والے امریکی کنٹریکٹر مارک فریرکس کے بارے میں اتوار کو طالبان نے کہا کہ انہوں نے حقانی نیٹ ورک اور اپنی صفوں میں انہیں تلاش کر لیا ہے، وہ ان کے پاس نہیں ہیں۔

امریکی ایف بی آئی نے غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے لاپتہ امریکی کنٹریکٹر فریرکس کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹر شائع کیا تھا (ایسوسی ایٹڈ پریس)

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے چھان بین کر لی ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ لاپتہ امریکی کنٹریکٹر ان کے پاس نہیں ہیں۔

افغانستان سے لاپتہ ہونے والے امریکی کنٹریکٹر مارک فریرکس کے بارے میں اتوار کو طالبان نے کہا کہ انہوں نے حقانی نیٹ ورک اور اپنی صفوں میں انہیں تلاش کر لیا ہے، وہ ان کے پاس نہیں ہیں۔

طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین نے امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ طالبان کے پاس لاپتہ امریکی شہری کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے واقف ایک اور طالبان عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط  پر کہا ہے کہ رسمی اور غیررسمی طور پر طالبان نے امریکی حکام کو بتا دیا ہے کہ فریرکس ان کے پاس نہیں ہیں۔

امریکی بحریہ کے سابق اہلکار مارک آرفریرکس جو بعد میں افغانستان میں کنٹریکٹر بن گئے گذشتہ جنوری میں لاپتہ ہو گئے تھے۔

پاکستان اور افغانستان کے  لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے تھے جس کے بعد امریکہ اور طالبان کے ساتھ جنوری میں ایک معاہدے پر دستخط  ہوئے۔

اس معاہدے کے بعد امریکی اور اتحادی فوجوں کی افغانستان سے واپسی شروع  ہوئی تھی۔ زلمے خلیل زاد نے اس ہفتے قطر میں طالبان کے ساتھ اپنی ملاقات میں فریرکس کی رہائی کے لیے کہا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سنیچر کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے فریرکس کو تلاش کرنے میں پاکستان سے بھی مدد کے لیے کہا ہے۔

زلمے خلیل زاد جمعے کو دوحہ سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سے وہ بھارت روانہ ہو گئے۔

انہوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تاکہ طالبان کو افغانستان میں تشدد میں کمی لانے پر راضی کرنے کے لیے پاکستان کی معاونت حاصل کی جا سکے۔

افغانستان میں طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے تاہم معاہدے کے مطابق امریکی اور اتحادی فورسز کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔

اس ہفتے کے شروع  میں امریکی ایف بی آئی نے غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے لاپتہ امریکی کنٹریکٹر فریرکس کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹر شائع کیا تھا۔

اس اقدام کا مقصد کنٹریکٹر کی گمشدگی اور موجودگی کے مقام کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا