تماشائیوں کے بغیر جرمنی میں بنڈسلیگا فٹبال لیگ کا آغاز

کھلاڑیوں کے نعرے خالی کرسیوں کے درمیان گونجیں گے۔ گول کی صورت میں کھلاڑی کہنیاں یا پاؤں ٹکرا کر خوشی کا اظہار کریں گے۔ کھلاڑیوں کو گلے ملنے یا ہاتھ ملانے سے روک دیا گیا ہے۔ 

(اے ایف پی)

جرمنی میں کرونا (کورونا) وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے کئے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جرمن فٹ  بال لیگ'بنڈسلیگا' کے مقابلوں کا 16 مئی سے دوبارہ آغاز ہو رہا ہے۔ 
یہ جرمن فٹ بال لیگ سیزن کا آغازکرنے والی بڑی لیگز میں سے ایک ہے جو کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کی شدت میں کمی آنے کے بعد سرگرمیوں کا آغاز کررہی ہے۔ لیگ کے 2019/20 کے سیزن کے 26 میچ کھیلے جائیں گے۔ لیگ کی مقابلوں میں 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

دوماہ بعد مقابلے  دوبارہ شروع کرنے کے لیے جرمن فٹ بال لیگ کو اس وبائی مرض سے بچاؤ کے لیے جرمن جانسلر اینگلا میرکل اور دیگر 16 ریاستوں کے رہنماؤں کو تفصیلی حفاظتی انتظامات کا ایک غیرمعمولی منصوبہ پیش کرنا ہو گا۔
بنڈ سلیگا کے چیف ایگزیکٹو افسر کرسچیئن سیفرٹ نے خبردار کیا ہے کہ لیگ کے مقابلوں کے دوران تماشائی سٹیڈیم میں موجود  نہیں ہوں  گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کھیلے جانے والے میچ مختلف دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)


کھلاڑیوں کے نعرے خالی کرسیوں کے درمیان گونجیں گے۔ گول کی صورت میں کھلاڑی کہنیاں یا پاؤں ٹکرا کر خوشی کا اظہار کریں گے۔ کھلاڑیوں کو گلے ملنے یا ہاتھ ملانے سے روک دیا گیا ہے۔ 
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جرمن فٹ بال کلب ہرتھا برلن کے کوچ برونو لیباڈیا کا کہنا ہے کہ  سیزن کی تیاری کے لیے انہیں صرف چند دن دیئے گئے۔ ایسی صورت میں کارکردگی کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔ انہوں نے صورت حال کو'اندھیرے میں پرواز'قرار دیا۔
اٹلی، سپین، برطانیہ اور فرانس میں فٹ بال لیگز کی سرگرمیاں بحال نہیں ہو سکیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال