تربوز کا ہیلمٹ پہن کے شراب چرانے والے گرفتار کیسے ہوئے؟

ان افراد نے چھ مئی کو اپنے سروں پر تربوز کے ہیلمٹ چڑھا کر امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے شیٹز لوسیا میں ایک دکان سے شراب چرائی تھی۔

تربوز کا ہیلمٹ پہنے بھیس بدل کر امریکہ کی ایک دکان میں چوری کرتے دو افراد کیمرہ لگا ہونے کی وجہ سے پکڑے گئے۔

ان افراد نے چھ مئی کو اپنے سروں پر تربوز کے ہیلمٹ چڑھا کر امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے شیٹز لوسیا میں ایک دکان سے شراب چرائی تھی۔

مشتبہ افراد میں سے ایک جن کا نام جسسٹن راجرز ہے، انہیں ہفتے کو گرفتار کیا گیا لیکن پولیس کو دوسرے نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے۔

راجرز کو عوامی مقام پر ماسک نہ پہنے کے جرم پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پرکم عمر ہونے کے باوجود الکوحل رکھنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ مشکوک افراد نے اس واقعے کو ٹک ٹاک ویڈیوز پر نشر بھی کیا تھا جس میں انہیں سٹور جانے کے لیے تربوز کے ہیلمٹ تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تربوز کاٹ کر آنکھوں سے دیکھنے کے لیے جگہ بنا رہے ہیں اور دکان میں چل پھر رہے ہیں۔

گذشتہ ہفتے لوسیا پولیس نے ان دونوں افراد کی شناخت میں مدد کے لیے فیس بک پر اپیل بھی کی تھی۔

پولیس نے درخواست کی تھی اگر کوئی بھی ان افراد سے متعلق کوئی معلومات رکھتا ہو تو لویسا پولیس کے آفیسر ٹیلر کے دفتر یا جرائم حل کرنے والے محکمے کے نمبرز پر رابطہ کرے۔

مقامی رہائشیوں نے فوری طور پر اس پوسٹ کا جواب دیا اور پولیس کو بتایا کہ وہ ان مشکوک افراد کو دیکھ چکے ہیں جس کے بعد راجرز کی گرفتاری ممکن ہو سکی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ