اٹلی نئے نارمل کی جانب بڑھ رہا ہے مگر ماہرین محتاط رہنے کے حق میں

عالیہ کہتی ہیں کہ ماہرین ناخوش ہیں اور خبردار کر رہے ہیں کہ ہو سکتا ہے جون میں کیسز میں اضافہ ہو پر وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ ممکن نہیں کہ ملک میں واپس لاک ڈاون لگ جائے۔

اٹلی میں مقیم صحافی عالیہ صلاح الدین کے مطابق وہاں زندگی نئے نارمل پر پہنچ چکی ہے۔ مطلب آپ سب کچھ کر سکتے ہیں لیکن مختلف طریقے سے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ چار مئی کو فیز ٹو شروع ہوا تب پہلے ہفتے کے اندر 7800 نئے کیس سامنے آئے جبکہ اس ہفتے  چار ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اور شاید اسی لیے وہ لوگ جو سختی سے لاک ڈاؤن پر پابندی کر رہے تھے اب باہر آنا جان شروع ہوگئے ہیں۔ 

عالیہ کہتی ہیں کہ ماہرین ناخوش ہیں اور خبردار کر رہے ہیں کہ ہو سکتا ہے جون میں کیسز میں اضافہ ہو پر وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ ممکن نہیں کہ ملک میں واپس لاک ڈاون لگ جائے۔

اٹلی میں ماہرین نے فیز ٹو کو مانیٹر کرنے کے لیے ایک خاص ماڈل تیار کیا ہے جس میں وزارت صحت کا کنٹرول روم ہے اور تمام خطوں اور ہسپتالوں کے درمیان معلومات کا ایکسچینج جاری ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس میں 21 انڈیکیٹر ہیں جیسے کہ کتنے ٹیسٹ پازیٹو ہیں، کتنے مریض ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں، کتنے آئی سی یو میں جاتے ہیں، کہاں وبا سر اٹھا رہی ہے وغیرہ۔ اس سب کی بنیاد پر حکومت مخصوص عاقوں کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ لیتی ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ اس سب کا اتحصار ہے معلومات اکھٹی کرنے پر جو بہت اچھی نہیں۔ معلومات کے ایکسچینج پر جو بھی زیادہ اچھی نہیں اور ٹیسٹنگ پر جس کے بہت مسائل ہو رہے ہیں۔ 

عالیہ کے مطابق: 'ملک جو بھی یو اور ماڈل جیسا بھی بن جائے وہ عمل میں کیسے آتا ہے یہ ایک الگ کہانی ہے۔'

دیکھیے عالیہ کا وی لاگ۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا