ہماری فوج کا احترام کرو: ٹرمپ

دور غلامی کی یادگاریں ہٹانے کا یہ بیان امریکی ایوان کی سپیکر نینسی پلوسی کی جانب سے سامنے آیا جس کے فوری بعد صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ فوجی اڈوں کے نام نہیں بدلے جائیں گے اور تاریخ چھیڑنے کی اجازت کسی کو نہیں ہو گی، 'ہماری فوج کا احترام کرو۔'

(فائل فوٹو: اے ایف  پی)

سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت کے بعد امریکی ایوان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے مطالبہ کیا ہے کہ جیفرسن ڈیوس جیسی کنفیڈریٹ شخصیات کے مجسموں کو امریکی دارالحکومت کے کیپٹل ہل سے ہٹایا جائے۔

جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد موجودہ تناظر میں کنفیڈریشن بہت سے امریکیوں کے نزدیک غلامی کی علامت ہے جو 1861سے 1865 کے دوران امریکی خانہ جنگی کا سبب بنی تھیں اور جس نے نسل پرستانہ ماضی کو جنم دیا تھا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق ایک خط میں پلوسی نے متنازع موضوع پر سینیٹ کی متعلقہ کمیٹی کو لکھا کہ 'کنفیڈریٹ مجسمے امریکہ کی میراث سے نہیں بلکہ نفرت کی علامات ہیں جنہیں فوری ہٹایا جانا چاہیے۔'

نینسی پیلوسی کے بیان کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اس عزم کا اظہار کہ وہ کنفیڈریٹ جرنیلوں کے نام پر قائم فوجی اڈوں کے نام تبدیل نہیں کریں گے۔

پیلوسی کے بیان سے قبل امریکی کار ریس کے امریکی ادارے نیسکار نے اعلان کیا کہ وہ مستقبل میں ریس کے دوران کنفیڈریٹ کے پرچموں کی نمائش نہیں کرے گا۔

جارج فلائیڈ کی موت کے بعد سے کنفیڈریٹ کی یادگاریں سیاسی بحث کا موضوع بن گئی ہیں اور عوامی سطح پر انہیں ختم کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

نسل پرستی کے خلاف جاری ملک گیر احتجاج کے دوران مظاہرین نے متعدد شہروں میں کنفیڈریٹ کی یادگاروں کو نشانہ بنایا ہے  اور عوامی مطالبے کے بعد کچھ ریاستی عہدیدار ان کو ہٹانے پر غور کررہے ہیں۔

پیلوسی کے پاس ان 11 کنفیڈریٹ مجسموں کو ہٹانے کا اختیار نہیں ہے لیکن انہوں نے مشترکہ کمیٹی سے ان یادگاروں کو ہٹانے کے لیے ووٹ دینے پر زور دیا ہے۔

پیلوسی نے لکھا، 'دارالحکومت میں نصب یہ مجسمے امریکی شہریوں کی حیثیت سے ہمارے اعلیٰ ترین نظریات کی عکاسی نہیں کرتے، یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم کون ہیں اور ایک قوم کی حیثیت سے ہماری کیا خواہشات ہیں۔ ہمیں ان بہیمانہ نظریات کا مقابلہ کرنا ہے۔'

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مینیسوٹا کے شہر مینیاپولیس میں ایک سفید فام پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی گزشتہ ماہ ہلاکت نے امریکہ کے طویل نسلی تعصب اور عدم مساوات کے زخموں کو ہرا کر دیا ہے۔

بہت سے لوگوں کے لیے کنفیڈریشن غلامی کی علامت ہے جو 1861سے 1865 کے دوران امریکی خانہ جنگی کا سبب بنی تھیں اور جس نے نسل پرستانہ ماضی کو جنم دیا تھا۔

دوسری جانب سفید فام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کھل کر کنفیڈرپشن کی حمایت میں سامنے آ گئے۔

ٹرمپ نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کہ کنفیڈریٹ جرنیلوں کے نام سے منسوب فوجی اڈے ایک عظیم امریکی ورثے کا حصہ ہیں جو ہماری عظمت، فتح اور آزادی کی علامت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: 'امریکہ نے اپنے ہیروز کو ان اڈوں پر تربیت دی اور انہیں اتعینات کیا اور دو عالمی جنگیں جیتیں۔ لہذا میری انتظامیہ ان شاندار اور معروف فوجی اڈوں کا نام تبدیل کرنے پر بھی غور نہیں کرے گی۔'

انہوں نے مزید لکھا: 'دنیا کی عظیم ترین قوم کی حیثیت سے ہماری تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہماری فوج کا احترام کرو!'

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ