’ایک ساتھ روانگی اور واپسی‘ کے باعث 29 رکنی سکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 29 رکنی پاکستانی سکواڈ  کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انڈر19 اور پھر پاکستان سپر لیگ میں کارکردگی کی بنا پر نوجوان بلے باز حیدر علی کو بھی انگلینڈ کے خلاف سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے (اے ایف پی)

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 29 رکنی پاکستانی سکواڈ  کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اعلان کردہ سکواڈ میں سینٹرل کنٹریکٹ اور ایمرجنگ کیٹگری کے 20 کرکٹرز شامل کیے گئے ہیں جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد بھی دوبارہ ٹیم میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے 29 کھلاڑیوں کے ناموں پر مشتمل طویل سکواڈ کی وجہ مخصوص حالات اور سفری پابندیوں کو قرار دیا ہے۔ کیونکہ ریگولر فلائٹس کی عدم دستیابی اور قرنطینیہ کے باعث ایک بار انگلینڈ پہنچ جانے کے بعد مزید کسی کھلاڑی کی شمولیت مشکل امر ہوگا۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل حارث سہیل کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر دستبردار ہو چکے ہیں، جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر نےنجی مصروفیت کے باعث انگلینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سکواڈ میں سینٹرل کنٹریکٹ اور ایمرجنگ کیٹگری کے علاوہ نو کرکٹرز شامل ہیں۔ جبکہ فواد عالم ، وہاب ریاض، شعیب ملک اور محمدحفیظ بھی 29 رکنی سکواڈ میں شامل ہیں۔

فاسٹ بولر سہیل خان، فہیم اشرف، عمران خان سینیئر، کاشف بھٹی اور خوشدل شاہ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ چار ریزرو کھلاڑیوں میں بلال آصف، محمد نواز، محمد موسیٰ اور عمران بٹ شامل ہیں۔

دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے اور موجودہ سکواڈ میں سے جن کے ٹیسٹ منفی ہوں گےصرف وہ ہی سفر کرسکیں گے۔

انگلینڈ پہنچنے کے بعد بھی کھلاڑیوں کے  ٹیسٹ کیے جائیں گے اور 14 روز تک ٹیم ممبران اورمینیجمنٹ کے ارکان تنہا قیام کریں گے اور اس دوران ہلکی پھلکی ٹر یننگ ہی کی جائے گی۔

پاکستانی سکواڈ میں شامل کھلاڑی: ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور ون ڈے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم کے علاوہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین حیدر علی، عابد علی، فخر زمان، شان مسعود، امام الحق، اسد شفیق، سابق کپتان سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد رضوان، حارث روف، محمد عباس، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، عثمان شنواری، یاسر شاہ، عماد وسیم، شاداب خان، فوادعالم، وہاب ریاض، شعیب ملک، محمد حفیظ، سہیل خان، فہیم اشرف، عمران خان سینیئر، کاشف بھٹی اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ