فرانس: ’فلم کے سیٹ پر کسنگ دوبارہ سے شروع‘

فرانس کے وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ فرانسی فلموں کی شوٹنگ کے دوران اداکاروں نے دوبارہ کسنگ شروع کر دی ہے۔

فرانسیسی سینیما پیر سے دوبارہ تین ماہ بعد کھل رہے ہیں (پکسابے)

فرانس کے وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ فرانسی فلموں کی شوٹنگ کے دوران اداکاروں نے دوبارہ کسنگ شروع کر دی ہے۔

فراینک ریئسٹر نے کہا ہے کہ ’سیٹس پر کسنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے‘ جہاں پر ’اداکاروں کے کرنا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔‘

انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ کرنا وبا کہ باوجود لامور (محبت) مکمل ختم نہیں ہوئی ہے۔

وزیر نے فرانسیسی ریڈیو کو بتایا کہ یورپ کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کو رواں ماہ کے آغاز میں ہی شوٹنگ کی اجازت سے دے دی گئی تھی تاہم ’انہوں نے تھوڑا انتظار کیا کیونکہ بوسہ سینیما کا اہم حصہ ہے۔‘

جب سیاست دان سے پوچھا گیا کہ کیا سماجی دوری کی وجہ سے پیار محبت کے سین ختم ہونے کا خطرہ ہے تو انہوں نے کہا، ’نہیں، بوسہ ابھی ختم نہیں ہوا۔‘

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کون سی فلم یا کون سے اداکار آن سکرین کسنگ کرنے والے پہلے ہوں گے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پیکے مطابق  فرانسیسی سینیما پیر سے دوبارہ تین ماہ بعد کھل رہے ہیں تاہم خدشہ ہے کہ سماجی دوری کے اقدامات کے ساتھ سنیما گھر آدھے سے زیادہ نہیں بھرے جا سکیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فرانس میں اب تک ایک 59 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 29603 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اب تک فرانس میں 73 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

                 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم