مسافر خاتون کو زبردستی بوسہ دینے پر چیمپئن باکسر جہاز سے بے دخل

ورلڈ چیمپئن روسی باکر کوالیو نے ایک مسافر خاتون کو زبردستی بوسہ دیا اور ان پر پیسے پھینکے۔

سرگئی کوالیو (اے ایف پی)

ورلڈ چیمپئن روسی باکر سرگئی کوالیو کو ایک مسافر خاتون کو زبردستی بوسہ دینے اور ان پر پیسہ پھینکنے پر جہاز سے اتار دیا گیا۔

یہ واقع 15 جولائی کو ہالی وڈ کے فورٹ لاؤڈر ڈیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیش آیا جب ڈبلیو بی او کے لائٹ ہیوی ویٹ چیمپئن لاس اینجلس جا رہے تھے۔

دی ایتھلیٹک کے مطابق 36 سالہ کوالیو نے مبینہ طور پر خاتون کے ہاتھ پکڑے اور یہ نامناسب حرکت کی جس کے بعد انہوں نے خاتون پر پیسے بھی پھینکے۔

ائیرپورٹ کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون اس واقع کے بعد آبدیدہ ہو گئیں اور انہوں نے فضائی عملے کو بتایا کہ وہ خود کو غیر محفوظ اور بے آرام محسوس کر رہی ہیں، جس پر جہاز کے پائلٹ نے کوالیو کو جہاز سے اتارنے کے بعد پرواز روانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

برورڈ کاؤنٹی کے شیرف نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا 40 سے 30 سال عمر کے درمیان ایک سفید فارم روسی مرد کو ’گرما گرم بحث‘ کے بعد شام سات بج کر بیس منٹ پر جہاز سے اتارا گیا۔ تاہم پولیس کے ائیرپورٹ گیٹ پر آنے کے باوجود کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات بھی نہیں کی جا رہیں۔

کوالیو کو جہاز سے اتارنے سے پہلے اس معاملے میں باقی مسافروں نے بھی کردارادا کیا گیا۔ 

روسی باکسر 24 اگست کو ورلڈ چیمپئن اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے آبائی شہر چیلابینسک میں برطانوی باکسر انتھونی سردے کا مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خاتون مسافر کے ساتھ ناروا سلوک پر کوالیو کو اپنے ساتھی باکسر کوبارٹ پلیو (جنہوں نے ٹی وی انٹرویو کے دوران خاتون رپورٹر کو بوسہ دے دیا تھا) کی طرح باکسنگ بزنس کے اندر سے ہی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔

کیلی فورنیا کے سٹیٹ ایتھلیٹک کمیشن نے پلیو پر جنسی ہراسانی سے متعلق تربیتی کورس مکمل کرنے تک پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں جب کوالیو کسی تنازعے میں الجھے ہوں۔ اس سال کے آغاز میں ان پر 80 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ بھی کیا جا چکا ہے کیونکہ انہوں نے ایک خاتون پر جون 2018 میں ایک پارٹی کے دوران تشدد کیا تھا۔

کوالیو نے گذشتہ سال اگست میں عدالت کے سامنے ان الزامات کی تردید نہیں کی تھی لیکن یہ مقدمہ ابھی تک زیر سماعت ہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل