پی ایس ایل کے بقیہ میچ نومبر میں کروانے کی کوشش

اس بارے میں گورننگ کونسل کے سامنے کوئی تجویز رکھنے سے قبل اس پر مزید غور کرنے پر اتفاق کیا گیا کیونکہ کووڈ 19 کے وبائی مرض کے سبب تاحال کئی معاملات غیریقینی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپری لیگ فرنچائزز نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 2020 کے بقایا چار میچوں کا نومبر میں انعقاد ان کی سب سے پہلی ترجیح ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا آٹھواں اجلاس جمعرات کو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہوا۔ اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس بارے میں گورننگ کونسل کے سامنے کوئی تجویز رکھنے سے قبل اس پر مزید غور کرنے پر اتفاق کیا گیا کیونکہ کووڈ 19 کے وبائی مرض کے سبب تاحال کئی معاملات غیریقینی ہیں۔

پاکستان کی مقبول پی ایس ایل کے آخری چار میچ اس سال مارچ میں کرونا کی وبا کے پھیلنے کی وجہ سے موخر کر دیئے گئے تھے۔ ماہرین کے مطابق ان چار میچوں کو دوبارہ منعقد کروانا منتظمین کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔

پی سی بی اور تمام چھ فرنچائزز نےوپی ایس ایل کی طویل مدتی نشو و نما کو یقینی بنانے اور مالی استحکام پیدا کرنے کے  لیے زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون کے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔

گورننگ کونسل نے پاکستان سپر لیگ کو ایک آزاد شعبہ بنانے پر پی سی بی کو سراہا ہے۔ اس شعبے کی سربراہی پی ایس ایل کے  پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید کریں گے۔ پی سی بی اور فرنچائزز نے پی ایس ایل ڈیپارٹمنٹ اور ٹیموں کے درمیان باقاعدہ رابطے کے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔ جس کا مقصد لیگ سے متعلق مختلف آپریشنل اور سٹریٹجک امور پر مشاورتی عمل کو تیز کرنا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چیئرمین پی سی بی احسان  مانی کا کہنا ہے کہ یہ گورننگ کونسل کا ایک اور اہم اجلاس تھا، جہاں ہم سب کا مشترکہ ایجنڈا ایچ بی ایل پی ایس ایل کا مستقبل اور اس کی فلاح رہی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور فرنچائزز نے تمام زیرالتوا معاملات کو مل کر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز میں شامل اس لیگ کے تمام فریقین کو فائدہ ہو اور وہ ترقی کرتے رہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے علیحدہ شعبے کا قیام ایک انتہائی ضروری اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے اور ایک وقف شدہ ٹیم اب اس میں بہتری لانے کے لیے سال بھر کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے دیکھا ہےکہ ایچ بی ایل پاکستان کے فینز کے لیے کیا معنی رکھتی ہے اور ہم سب اس کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے  کہ پی سی بی  کے ساتھ ہماری دیرینہ پارٹنرشپ کا اہم پہلو پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کی سطح پر باقاعدہ مشاورت ہے۔ ’ہم نے آج بہت نتیجہ خیز بات چیت کی ہے اور ہم پی سی بی کے ساتھ مل کر چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل