لیمبرگینی میں سفر کرنے والے خاص پاکستانی آم

دبئی میں واقع ایک پاکستانی سپرسٹور کے مینیجنگ ڈائریکٹر کرونا لاک ڈاؤن کے دوران اپنی لیمبرگینی سپورٹس کار میں مقامی افراد خصوصاً بچوں تک آم پہنچاتے ہیں۔

دبئی میں واقع ایک پاکستانی سپر سٹور کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد جہانزیب  اپنی لیمبرگینی سپورٹس کار میں مقامی افراد خصوصاً بچوں تک آم پہنچاتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محمد جہانزیب کے مطابق اس کا مقصد کرونا (کورونا ) وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دنوں میں گھروں میں بند بچوں کو خوش کرنا ہے۔

اور صرف یہی نہیں بلکہ بچے محض 100 اماراتی درہم کے عوض ان کی اس مہنگی ترین گاڑی میں سیر کے مزے بھی لے سکتے ہیں۔

جہانزیب کہتے ہیں کہ اس سب کے بعد بچوں کے چہرے دیکھنے والے ہوتے ہیں۔ بس یہی ہماری کامیابی ہے۔

'یہ سب کچھ پیسوں کے لیے نہیں بلکہ بچوں کو خوش کرنے کے لیے ہے۔'

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا