اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں الیکٹریکل انجینئرنگ کے سٹوڈنٹ عدنان ملک بھر کے طلبہ کی طرح کرونا وائرس کی وبا کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں بند ہو کر رہ گئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عدنان کے لیے صورتحال اس لیے الگ تھی کہ وہ قطر میں پلے بڑھے جہاں ان کے والدین ہیں اور اسلام آباد میں تعلیم کی غرض سے موجود تھے۔
لاک ڈاؤن سے بین الاقوامی پروازیں بند ہوئیں تو عدنان کو قطر جانے کا موقع نہ ملا۔ وہ گھبرائے نہیں بلکہ سوات میں اپنے آبائی گاؤں چلے گئے۔ ابھی تک وہیں رہائش پذیر ہیں۔
عدنان نے اس صورتحال کو نئی چیزیں سیکھنے کا موقع سمجھا جو آگے چل کر ان کی زندگی میں کام آ سکیں۔ وہ کیا ہیں؟ دیکھیے ان کے انٹرویو میں۔