کیا چینی ٹیکنالوجی کے خلاف سب متحد ہو رہے ہیں؟

بھارت کے بعد امریکہ بھی چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے پر غور کر رہا ہے جبکہ برطانیہ نے ہواوے کو ملک میں جاری 5G پراجیکٹ سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت پہلے ہی ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا چکا ہے (اے ایف پی)

بھارت کے بعد اب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی کہا ہے کہ امریکہ، ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر ’یقینی طور پر‘ غور کر رہا ہے۔

مائیک پومپیو نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’میں (اس تجویز کو) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے نہیں لانا چاہتا لیکن یہ (چینی ایپس پر پابندی) وہ چیز ہے جس پر ہم غور کر رہے ہیں۔‘

اس سے قبل چین کے ساتھ سرحد پر تصادم کے دوران 20 فوجی مارے جانے کے بعد بھارت پہلے ہی ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا چکا ہے۔

اس کے علاوہ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں ہانگ کانگ میں اپنی سروسز کو بند کرنے جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک کے ترجمان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ ٹک ٹاک آئندہ کچھ دنوں میں ہانگ کانگ کی مارکیٹ چھوڑ دے گا کیونکہ فیس بک سمیت دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں نے علاقے میں صارفین  کے اعداد و شمار کے لیے حکومتی درخواستوں پر کارروائی معطل کردی ہے۔

ترجمان نے مارکیٹ سے وابستگی کے بارے میں روئٹرز کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’حالیہ واقعات کی روشنی میں ہم نے ہانگ کانگ میں ٹِک ٹاک ایپ کا آپریشن روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

دوسری جانب ہانگ کانگ میں جاری سیاسی بے چینی کے بعد برطانیہ نے چین کی کمپنی ہواوے کو ملک میں جاری 5G پراجیکٹ سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے جواب میں لندن میں چین کے سفیر نے خبردار کیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر چینی کمپنی پر پابندی عائد کرنا بیجنگ کو ایک بہت برا پیغام بھیجے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چینی سفیر لیو ژاؤومنگ نے کہا کہ ہواوے پر پابندی عائد کرنے سے برطانیہ کے ’کاروبار دوست ماحول‘  کے دعوے کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’چین کی بزنس کمیونٹی یہ سب دیکھ رہی ہے کہ آپ ہواوے کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ اگر آپ ہواوے پر پابندی عائد کرتے ہیں تو اس سے دوسرے چینی کاروباری اداروں کو بہت برا پیغام جائے گا۔‘

چینی سفیر نے مزید کہا کہ ’اگر برطانیہ (ہواوے کو بے دخل کر کے) غیر معیاری کام کی بھاری قیمت ادا کرنا چاہتا ہے تو یہ ان کی مرضی ہے۔‘

’ہم بہترین کام کرتے ہیں اور بہترین کاموں کی تیاری ہماری ترجیح ہے۔ ہواوے قائم رہے گی اور ترقی کرے گی۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی