'ہمارے گھر میں مثالیں بھی سپر ہیروز کی دی جاتی ہیں'

کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق بینکر اورنگزیب مری نے ڈی سی اور مارول کے کامک کرداروں کے 100 سے زائد مجسمے جمع کر رکھے ہیں۔

34  سالہ اورنگزیب مری ماضی میں ایک بینکر تھے لیکن اب وہ کراچی میں ایک ریستوران چلاتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ کامک سیریز ڈی سی اور مارول کے کرداروں کے منفرد اور مہنگے مجسموں کو جمع کرنے کا شوق بھی رکھتے ہیں۔

سپر مین سے لے کر بیٹ مین، ہلک، تھینوس اور ڈیڈپول جیسے کئی مشہور کامک کرداروں کے مجسمے اورنگزیب کی کلیکشن میں موجود ہیں۔

ایسے تقریباً 100 سے زائد مجسمے اورنگزیب کے پاس ہیں، جن کو انہوں نے خاص طور پر ان مجسموں کے لیے تیار کیے گئے بڑے سے کمرے میں نایاب پینٹنگز کی طرح سجا رکھا ہے۔

اورنگزیب مری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیئر رہنما شازیہ مری کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ان کے مطابق نہ صرف ان کی بڑی بہن بلکہ ان کی بیوی اور بچوں نے بھی ان کے اس شوق میں ان کا بہت ساتھ دیا ہے۔ یہاں تک کہ وہ اور ان کی بیوی ایک ساتھ پینٹنگ بھی سیکھ رہے ہیں تاکہ وہ جلد از جلد خود اپنے مجسمے بنانا شروع کردیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بقول اورنگزیب: 'ہم ایک سپر فیملی ہیں۔ ہمارے گھر میں مثالیں بھی سپر ہیروز کی دی جاتی ہیں۔'

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں اورنگزیب مری نے بتایا کہ لوگ انہیں کہتے ہیں کہ 'اتنا بڑا ہوگیا ہے اور ابھی تک کھلونے جمع کر رہا ہے۔' مگر بقول اورنگزیب: 'یہ مجسمے کوئی معمولی کھلونے نہیں ہیں بلکہ اعلیٰ نسل کے مجسمے ہیں جو دنیا میں بہت کم تعداد میں بنتے ہیں اور بہت کم لوگوں کے پاس ہوتے ہیں۔'

ایسا ہی ایک نایاب مجسمہ 'میگنیٹو' بھی ہے جس کا تعلق مارول کامکس سے ہے اور وہ اورنگزیب کا سب سے پسندیدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میگنیٹو کا یہ مجسمہ صرف دنیا میں دس لوگوں کے پاس ہے جن میں سے وہ ایک ہیں۔

اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں پاپ کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ اپنے ذریعے ایک مثال قائم چاہتے ہیں کہ اس عمر میں آکر فیملی اور روزگار کی ذمہ داریوں کے ساتھ کامکس کا شوق رکھنے اور اس سے منسلک چیزیں جمع کرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ ایک دلچسپ اور منفرد شوق ہے۔   

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا