جانوروں کی منڈی کا روایتی رقص سے آغاز

وزیرستان میں امن قائم ہونے کے بعد خوشی سے نہال مقامی لوگ عید قرباں کے لیے جانوروں کی منڈی لگانے سے پہلے روایتی رقص کرتے ہیں۔

فوجی آپریشن کے نتیجے میں شدید متاثرہ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں لوگ اس عید قرباں کے لیے بڑے پرجوش ہیں۔

وہ سیاحوں کے لیے خاص انتظامات کر رہے ہیں تاکہ جو سیاح عید کے موقعے پریہاں آئیں انہیں کوئی مسئلہ نہ ہو اور وہ علاقے کی خوبصورتی سے خوب لطف اندوز ہو سکیں۔

خیال رہے کہ عید الفطر پر کرونا وبا کے باوجود جنوبی وزیرستان میں سیروسیاحت کے لیے تقریباً 30 ہزار گاڑیوں میں سیاح آئے تھے اور توقع ہے کہ اس بار عید پر پہلے سے زیادہ تعداد میں لوگ یہاں کا رخ کریں گے۔

اس مرتبہ مقامی لوگ عید الاضحیٰ پر جانوروں کی منڈی لگانے کے لیے بھی کافی پرجوش ہیں اور بازے پنگی جوکہ لدھا اور مکین کے درمیان ہے، وہاں پر منڈی لگانے سے پہلے روایتی اتن اور روایتی گانے کا پروگرام رکھا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جانوروں کی منڈی کے مالک امین گل کا کہنا ہے کہ وزیرستان میں امن آگیا ہے جس پروہ کافی خوش ہیں۔ 'بازے پنگئی میں جانوروں کی منڈی لگانے سے پہلے میں نے وزیرستان کے نوجوانوں اور مسافروں کے لیے، جو عید کے لیے بیرونی ممالک سے اپنے گھر آئے ہوئے ہیں، ایک اتن اور روایتی گانے کا پروگرام رکھا، جس کا مقصد یہ تھا کہ لوگ اپنے علاقے میں امن محسوس کرسکیں اور خوش ہو سکیں۔'

انہوں نے بتایا کہ وزیرستان کے لوگوں نے کافی مشکلات دیکھی ہیں، اب ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے علاقےمیں امن برقرار رکھے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو