کیرالہ طیارہ حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل، 20 ہلاک

مقامی میڈیا کے مطابق یہ پرواز ’وندے بھارت‘ پروگرام کا حصہ تھی جو کرونا (کورونا) کی وبا کے دوران بیرون ملک پھنسے بھارتی شہریوں کو وطن واپس لا رہی ہے۔

(اے ایف پی)

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تقریبا تین گھنٹے کے آپریشن کے بعد جنوبی ریاست کیرالہ میں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے پر سوار تمام افراد کو نکال لیا گیا اور کم از کم 123 زخمیوں کو کوزیکوڈ اور ملاپورم اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ پرواز ’وندے بھارت‘ پروگرام کا حصہ تھی جو کرونا (کورونا) کی وبا کے دوران بیرون ملک پھنسے بھارتی شہریوں کو وطن واپس لا رہی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح تک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی جن میں طیارے کے دونوں پائلٹس بھی شامل ہیں۔

مزید براں 123 زخمیوں میں 15 کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

شام 7:40 بجے کے لگ بھگ کالی کٹ میں شدید بارش کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں آگ نہ لگنے سے بڑا سانحہ ہونے سے بچ گیا۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24 ‘ کے مطابق بارش کے دوران طیارے نے کئی بار ایئرپورٹ کا چکر لگایا اور لینڈ کرنے کی دو کوششیں کیں۔

ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز (IX 1344) کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ مسافر طیارہ دبئی سے آتے ہوئے کالی کٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل گیا۔ طیارہ پھسلنے کی وجہ سے زمین ٹکرایا اور دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔

طیارے میں عملے کے ارکان سمیت کل 191 افراد سوار تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایئر انڈیا کے مطابق مسافر طیارے میں موجود افراد میں 174 مسافر، 10 بچے، دو پائلٹ اور عملے کے پانچ ارکان  شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جن میں طیارے کو دو ٹکڑوں میں تقسیم دیکھا جا سکتا ہے۔

حادثہ کے مقام پر امدادی ٹیمیں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد مسافروں کو طیارے سے نکالنے کا آپریشن مکمل کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارش اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ریاست کیرالہ پہلے ہی شدید بارشوں کی وجہ کافی متاثر ہو چکی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گذشتہ برس بھی اسی ہوائی اڈے پر اسی طرح کا ایک حادثہ پیش آیا تھا جب شدید بارش کے دوران لینڈنگ کے دوران ایئر انڈیا کا ہی ایک اور طیارہ رن وے سے پھیسل گیا تھا تاہم اس حادثے میں طیارے کو کافی نقصان پہنچا تھا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا