امریکی صدر ٹرمپ پر بہن کی خفیہ ریکارڈنگ میں الزامات

ہفتے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہمشیرہ کی سامنے آنے والی ریکارڈنگز میں ان کا کہنا ہے کہ 'ٹرمپ جھوٹے ہیں اور ان کے بے اصول ہونے کا یہ مطلب ہے کہ ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔'

(اے ایف پی)

(اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہن میری این ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 'ڈونلڈ ٹرمپ ایک جھوٹے، ظالم اور بے اصول شخص ہیں۔'

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہمشیرہ کی حال ہی میں سامنے آنے والی ریکارڈنگز میں ان کا کہنا ہے کہ 'ٹرمپ جھوٹے ہیں اور ان کے بے اصول ہونے کا یہ مطلب ہے کہ ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔'

 یہ ریکارڈنگز جو کہ خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی تھیں ہفتے کو سامنے آئی ہیں۔

یہ صدر ٹرمپ کو نشانہ بنانے والی ایک اور اندرونی گواہی تھی جو کہ ان کے سابقہ کاروباری پارٹنرز یا معاون کی جانب سے نہیں بلکہ ان کی قریبی رشتہ دار کی جانب سے آئی ہے۔

میری این ٹرمپ نے اپنے بھائی کو ان کی امیگریشن پالیسی کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے تحت بچوں کو بارڈر پر ان کے والدین سے الگ کر کے حراستی مرکز منتقل کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریکارڈنگز میں میری این ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 'وہ صرف اپنے حامیوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کوئی اصول نہیں ہے۔ ان کی ٹویٹس اور جھوٹ۔ او میرے خدا۔'

یہ ریکارڈنگز صدر ٹرمپ کی بھانجی میری ٹرمپ نے خفیہ طور پر ریکارڈ کی تھیں جن کی ٹرمپ خاندان کے حوالے سے ایک کتاب بھی گذشتہ مہینے منظر عام پر آئی ہے۔

صدر ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ نے عدالت سے اس کتاب کی اشاعت رکوانے کی کوشش بھی کی لیکن انہیں اس میں کامیابی نہ حاصل ہو سکی۔ رابرٹ ٹرمپ گذشتہ ہفتے انتقال کر گئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کتاب کی رونمائی کے روز ہی اس کی نو لاکھ 50 ہزار کاپیاں فروخت ہو گئیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے میری ٹرمپ کی کتاب کو 'جھوٹ کا پلندہ' قرار دیا گیا ہے۔

ریکارڈنگز کے مطابق ایک موقعے پر میری این ٹرمپ نے صدر ٹرمپ کا ذکر 'ظالم' شخص کہہ کر کیا ہے۔

ریکارڈنگز میں اس دعوے پر بھی بات کی گئی ہے جس میں یہ کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کالج کے داخلہ امتحان میں اپنی جگہ کسی اور شخص کو بیٹھنے کے لیے پیسے دیے تھے۔

ریکارڈنگ میں میری این ٹرمپ کا کہنا تھا 'انہیں پینسلوانیا یونیورسٹی میں داخلہ ملا کیونکہ کسی اور شخص نے ان کی جگہ امتحان دیا تھا۔' ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس شخص کا نام بھی یاد ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا وائٹ ہاؤس کی جانب سے ابھی تک ان ریکارڈنگز پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ