موٹروے ریپ کیس کے ملزمان پولیس چھاپے کے دوران فرار

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ لاہور موٹروے ریپ کیس میں ملوث ملزمان پولیس چھاپے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم انہیں بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ لاہور موٹروے ریپ کیس میں ملوث ملزمان پولیس چھاپے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم انہیں بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ پیرس ککانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کا مکمل پتہ لگا لیا گیا تھا تاہم جیسے ہی پولیس اہلکار ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچے تو وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ’ملزمان کو پہلے ہی اطلاع پہنچ گئی تھی کہ پولیس انہیں تلاش کر رہی ہے۔‘

’بدقسمتی سے ساری معلومات باہر نکل آئی تھیں لہذا ملزمان کو اندازہ ہو گیا تھا پولیس ان کے قریب پہنچ چکی ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم عابد ضلع شیخوپورہ کے گاؤں قلعہ ستار شاہ کا رہائشی ہے جبکہ دوسرا ملزم بھی شیخوپورہ میں ہی علی ٹاؤن کا رہنے والا تھا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق ’پولیس اہلکار سادہ لباس اور پرائیویٹ گاڑی میں انہیں پکڑنے گئے لیکن جیسے ہی ان کے گھر کے قریب پہنچے تو ملزم عابد اور ان کی اہلیہ کھیتوں میں فرار ہو گئے۔‘

تاہم آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ اس دوران ان کے گھر سے کچھ دستایزات اور ان کی ایک بچے کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم عابد نے فرار ہونے کے بعد اپنے ساتھ اور شریک ملزم کو بھی اطلاع کر دی جس کی وجہ سے وہ بھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس کہ پاس ملزمان کا اب مکمل ریکارڈ موجود ہے اور انہیں جلد ہی حراست میں لے لیا جائے گا۔

اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ’ہم 72 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔‘

عثمان بزدار نے اس موقع پر ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو 25، 25 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ معلومات دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سی سی پی او لاہور اور لاہور پولیس کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا تھا کہ موٹروے ریپ کیس میں ملوث ملزم کا ’ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔‘

 شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ’ملزم کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔‘

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گزارش کہ وہ تصدیق کے بغیر کوئی خبر نہ چلائیں جب کہ عوام سے بھی گزارش کی کہ وہ پولیس پر اعتماد بحال رکھیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کی مدد کریں اور کسی بھی قسم کی معلومات ملنے پر 15 پر پولیس کو مطلعہ کریں۔

خیال رہے کہ نو ستمبر کو لاہور، سیالکوٹ موٹروے پر گجر پورہ  کے قریب ایک خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا اور سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو ان کے بچوں کے سامنے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

اس واقعے اور اس پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جانب سے دیے جانے والے ایک بیان پر آج ملک بھر کے مختلف شہروں میں خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عورت مارچ کی جانب سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے پر سخت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یاد رہے سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اس واقعے کے بعد خاتون کے گھر سے اکیلے نکلنے اور گاڑی میں پٹرول چیک نہ کرنے کے سوالات اٹھائے تھے جس پر مختلف سماجی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان