تھائی لینڈ: نیشنل پارک کا سیاحوں کا پھینکا کچرا واپس بھجوانے کا منصوبہ

کھاؤ یائی نیشنل پارک آنے والے تمام سیاحوں کو داخلے سے پہلے اپنے گھر کا پتہ دے کر رجسٹریشن کرانی ہو گی اور تھائی لینڈ کے وزیر ماحولیات نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی سیاح کچرا پھینکتے ہوئے پایا گیا تو یہ انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔

وزیر ماحولیات واراوت سیلپا ارچا نے اپنے فیس بک پر کچرے کی تصاویر پوسٹ کی جو پارک سے اکٹھا کیا گیا تھا (فیس بک)۔

 

تھائی لینڈ کے نیشنل پارک میں کچرا پھینکنے والوں کو تنبیہ کی گئی ہے ان کا پھینکا گیا کچرا واپس ان کے گھر بھجوا دیا جائے گا۔

کھاؤ یائی نیشنل پارک جہاں ہاتھی، بندر اور ریچھوں کو رکھا گیا ہے، آنے والے سیاحوں پر الزام عائد کیا گیا ہے وہ 800 مربع میل کے پارک میں بوتلیں، کینز، اور کھانے کے ڈبے یونہی چھوڑ آتے ہیں۔

لیکن اب تمام سیاحوں کو داخلے سے پہلے اپنے گھر کا پتہ دے کر رجسٹریشن کرانی ہو گی۔

تھائی لینڈ کے وزیر ماحولیات نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی سیاح کچرا پھینکتے ہوئے پایا گیا تو یہ انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔

واراوت سیلپا ارچا نے اپنے فیس بک پر کچرے کی تصاویر پوسٹ کی جو پارک سے اکٹھا کیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ کچرا پیک کیا گیا تھا اور بھیجے جانے کے لیے تیار تھا۔ اس کے ساتھ ایک نوٹ بھی لکھا ہوا تھا: 'آپ یہ چیزیں بھول گئے۔'

وزیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'آپ کا کچرا آپ کو واپس بھیجا جائے گا۔'

انہوں نے زور دیا کہ تھائی لینڈ کے نیشنل پارک میں کچرا پھیلانا ایک جرم ہے جس پر پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہے کیونکہ سیاحتی مقامات پر کچرا بڑھ رہا ہے۔

'بنکاک پوسٹ' کے مطابق سال 2016 کی تعطیلات میں مصروف ترین ہفتے کے دوران تقریباً ایک لاکھ چون ہزار سے زائد سیاحوں نے اپنے دورے کے دوران 23 ٹن کچرا پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کچرا معروف پارک کی جنگی حیات کے لیے خطرناک ہے جن میں سانپ، گیدڑ اور ہرن شامل ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا