ملیے کتے نما روبوٹ سے

اس کتے نما روبوٹ میں پانچ کیمرے لگے ہیں جو اس کا ماحول اور ارد گرد کا نقشہ کھینچ سکتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ کتا ایک وفادار جانور ہے۔ یہی سوچ لے کر فرانسیسی کمپنی مائینز نینسی نے ایک کتے نما روبوٹ بنایا ہے۔

اس روبوٹ میں کتوں جیسی ’صلاحیتیں‘ موجود ہیں اور یہ ایسی جگہوں پر بھی جا سکتا ہے جہاں انسانوں کا جانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

اس کتے نما روبوٹ میں پانچ کیمرے لگے ہیں جو اس کا ماحول اور ارد گرد کا نقشہ کھینچ سکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویسے تو یہ روبوٹ ہر ’مشکل‘ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے لیکن اس کے سائز کی وجہ سے کچھ جگہیں ابھی بھی ایسی ہیں جو یہ روبوٹ پار نہیں کر سکتا۔

اس پر مزید تحقیق جاری ہے تاکہ مستقبل میں اس کے ذریعے انسانوں کی مدد ہو سکے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا