آئی فون 12 میں فائیو جی ہو گا مگر قیمت کتنی؟

ایپل تیز رفتار نیٹ ورک پر کام کرنے والے چار نئے آئی فونز متعارف کروا کے فائیو جی انقلاب کا حصہ بن گئی۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل تیز رفتار نیٹ ورک پر کام کرنے والے چار نئے آئی فونز متعارف کروا کے منگل کو فائیو جی انقلاب کا حصہ بن گئی۔

ایپل کے چاروں نئے آئی فون نیا سٹینڈرڈ استعمال کرتے ہیں، جو تیز رفتار وائرلیس ٹیکنالوجی میں اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ ایپل کے نئے آئی فون متعارف کروانے کی تقریب امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔ اپنے خطاب میں ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے کہا کہ آج آئی فون کے لیے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔

'یہ ہم سب کے لیے ایک بڑا موقع ہے اور ہم واقعی پرجوش ہیں۔ فائیوجی ڈاؤن اوراپ لوڈنگ، عمدہ معیار کی ویڈیو سٹریمنگ، بہتر انداز میں ویڈیو گیمنگ، ریئل ٹائم میں رابطوں اور بہت سی چیزوں میں کارکردگی کی نئی سطح لائے گا۔'

نئے ماڈلز میں آئی فون 12 شامل ہے، جو ایپل کے فلیگ شپ فون آئی فون 11 کی جگہ لے گا۔ 5.4 انچ سکرین کے ساتھ ایک چھوٹے سائز کا آئی فون 12 نومبر سے فروخت ہونا شروع ہو گا اور اس کی قیمت 699 ڈالرز ہو گی۔ ایپل کے نئے ہینڈ سیٹس میں کیمرے کو بہتر بنایا گیا اور ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے بعد وہ ایک چھوٹے مجموعی سائز کے ساتھ زیادہ ڈسپلے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

فائیو جی انقلاب

کرونا (کورونا) وبا کی وجہ سے ایپل کو نئے فون متعارف کروانے کی تقریب سادہ رکھنی پڑی جو عام طور پر رنگا رنگ ہوتی ہے۔ سام سنگ اور ہواوے کے بعد ایپل کا آئی فون تیسرا برانڈ بنا ہے جس میں فائیو جی کی سہولت موجود ہو گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 

فائیو جی کو وائر لیس ڈیٹا کی مقدار اور رفتار کے اعتبار سے ایک خوش آئندہ اور بڑی چھلانگ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس کی بدولت خود کار گاڑیاں چلانا، ورچوئل ریئلٹی، آن لائن طبی معائنے اور مزید کئی کاموں کو عملی شکل دینا ممکن ہو جائے گا کیونکہ سینسرز اور سرورز فوری رابطے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 
فائیو جی کے فروغ سے سمارٹ فونز کی سست روی کی شکار مارکیٹ میں بھی تیزی آئے گی۔ تحقیقی فرم آئی ڈی سی کے مطابق دوسرے برسوں سے سال کی دوسری سہ ماہی میں سمارٹ فونز کی مجموعی سیل میں 16 فیصد کمی رہی ہے۔

 

مالیاتی اور سرمایہ کاری کی سروسز فراہم کرنے والی امریکی فرم کے ڈینیئل آئیوز نے کہا ہے کہ ایپل اور اس کے سپلائرز نئے ہینڈ سیٹس کی بڑھی ہوئی طلب پوری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایپل کے نئے فونز کی طلب ساڑھے سات کروڑ سے آٹھ کروڑ تک ہے۔
 
کلائنٹس کے لیے ایک تحریر میں انہوں نے کہا: 'ہمارے اندازے کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 95 کروڑ آئی فونز میں سے 35 کروڑ اپ گریڈیشن کے موقعے کی تلاش میں ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ ایپل کے لیے وہ اپ گریڈ سائیکل ہو گا جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی