ایک اور کرونا ویکسین آزمائشی مراحل میں کامیاب

ماڈرنا ویکسین کے اس اعلان سے ایک ہفتے قبل حریف ادویہ ساز کمپنی فائزر نے اپنی ویکسین کے اتنے ہی مؤثر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس خبر نے دونوں کمپنیوں کو امریکہ میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لیے ہفتوں میں اجازت حاصل کرنے کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

(اے ایف پی)

ادویات اور ویکسین بنانے والی امریکی بائیو ٹیک کمپنی موڈرنا نے پیر کو کہا ہے کہ اس کی کووڈ 19 ویکسین بڑے پیمانے پر کیے گئے ٹرائلز میں انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

 یہ ویکسین دوبارہ سر اٹھانے والے کرونا (کورونا) وائرس پرقابو پانے کی دوسری امید ہے۔ وائرس سے دنیا بھرمیں روزانہ آٹھ ہزارہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے  مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ موڈرنا کی جاری ٹرائل کے ابتدائی نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ویکسین 94.5 فیصد موثر ہے۔

ایک ہفتے قبل حریف ادویہ ساز کمپنی فائزر نے اپنی ویکسین کے اتنا ہی مؤثر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس خبر نے دونوں کمپنیوں کو امریکہ میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لیے ہفتوں میں اجازت حاصل کرنے کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

رواں ہفتے کے اختتام پر امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک 10 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جن میں سے 10 لاکھ صرف گذشتہ ہفتے ریکارڈ کیے گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دنیا میں وائرس کا شکار ہو کر 13 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دو لاکھ 45 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں۔

موڈرنا کے صدر ڈاکٹر سٹیون ہوج نے اس ’حقیقی اہم سنگ میل‘ کا خیرمقدم کیا ہےبلکہ ان کا کہنا ہے کہ دو مختلف کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کے ایک جیسے نتائج بہت  تسلی بخش بات ہے۔

ہوج نے ایسوی ایٹڈ پریس کو بتایا: ’اس سے ہمیں بڑی امید پیدا ہو گئی ہے کہ ویکیسن واقعی وبا کو روک دے گی اور ہماری زندگی معمول پر واپس آ جائے گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ موڈرنا واحد کمپنی نہیں ہے جو مسلہ حل کر دے گی بلکہ عالمی سطح پر طلب پوری کرنےکے لیے بہت سی ویکسینز کی ضرورت ہو گی۔

متعلقہ امریکی ادارے کی طرف سے  ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کی صورت میں اس سال کے آخر تک موڈرنا یا فائزر کی تیارہ کردہ ویکسین محدود پیمانے پر ہی دستیاب ہو گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت