شادی کی تقریب میں بیٹے کے لیے دلہن تلاش کرتی خاتون کے چرچے

سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے والی ویڈیو میں مصر کے 28 سالہ عمرو خلیل  کی والدہ کو دیکھا جاسکتا ہے، جو تقریب میں شریک لڑکیوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں اور ان میں سے اپنے بیٹے کے لیے دلہن تلاش کر رہی ہیں۔

عمرو خلیل، احلام محمد عبدالعزیز کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں (تصویر: العربیہ اردو)

مصر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں ایک خاتون کو اپنے بیٹے کے لیے ایک شادی کی تقریب میں شریک حیات کا انتخاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق مصر کے 28 سالہ عمرو خلیل نے بتایا کہ حال ہی میں وہ اپنے ایک عزیز کی شادی کی تقریب میں شریک تھے، جب انہوں ‌نے اپنی والدہ کی ویڈیو بنائی۔

ویڈیو میں عمرو کی والدہ احلام محمد عبدالعزیز تقریب میں شریک لڑکیوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں اور ان میں سے اپنے بیٹے کے لیے دلہن تلاش کر رہی ہیں۔ اگرچہ اس وقت احلام کو معلوم نہیں تھا کہ ان کا بیٹا ویڈیو بنا رہا ہے، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر اتنا زیادہ مقبول ہوجائے گی۔

احلام کے شوہر انتقال کرچکے ہیں اور ان کے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، جن میں سے عمرو خلیل کے علاوہ باقی سب کی شادی ہوچکی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

احلام محمد عبدالعزیز نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو میں بتایا کہ 'عمرو ان کا سب سے چھوٹا بیٹا ہے۔ میں چا ہتی ہوں‌کہ وہ بھی اپنے دوسرے بھائیوں کی طرح اپنا گھر بسائے۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک شادی میں انہوں نے عمرو کے لیے ایک لڑکی پسند کی، اس کے اہل خانہ سے بات کی اور منگنی طے ہوگئی۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا