اپنی عمر کی دوسری دہائی یعنی 20 سال سے اوپر ہونا کتنا اچھا ہے نا، جب ہمارے چہرے ابھی جھریوں سے پاک ہوتے ہیں۔
ہم وہ پہلی نسل ہیں جو اپنی پیش رو نسل سے زیادہ غریب ہے اور ہم کبھی کسی جائیداد کی ملکیت نہیں رکھیں گے لیکن ہمارے پاس میمز ہیں۔ 20سال سے زیادہ ہونا ایک بہت اچھی بات ہے۔
گو کہ یہ سال زندگی سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن یہ اس لیے بھی ضروری ہیں کہ یہ باقی زندگی کو ہموار بنانے کے لیے اہم ہو سکتے ہیں۔
1: پیسے بچانا سیکھیں
جب آپ کے پاس زیادہ پیسے نہیں ہوتے تو ہر مہینے ان میں کچھ کو بچا لینا مشکل ہو سکتا ہے۔ ہم میں سے کئی کم تنخواہیں لینے اور مہنگے ترین کرائے دینے پر مجبور ہیں تو یہ بڑی حد تک ناممکن ہے لیکن اگر آپ کچھ پیسے بچا لیں چاہے تھوڑے سے ہی ہوں تو بعد میں آپ اس بات پر اپنا شکریہ ادا کریں گے۔
ایک ادھیڑ عمر شخص نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ اب وہ سوچتے ہیں کاش وہ اپنی عمر کی دوسری تیسری دہائی میں کچھ پیسے بچا لیتے۔ وہ بتاتے ہیں کہ جب وہ جوان تھے تو وہ پیسے کو ’عیاشی کے ایک ذریعے کے طور پر دیکھتے تھے اور زیادہ تر کو اڑا دیتے تھے۔‘
انہوں نے ریڈٹ پر لکھا کہ ’یہ ایک فیصلہ ہے جو میری خواہش ہے کہ کاش میں بدل سکتا۔‘
2: اپنے جسم کا خیال رکھیں
چاہے ہم ایک ہفتے میں حد سے زیادہ پیزا کھانے کے باوجود موٹے نہیں ہوتے یہ ہمارے اندر کچھ مثبت کام نہیں کر رہا۔
اندرونی چربی؟ جی یہ بھی ایک چیز ہے۔ یہ ہمارے اعضا کے گرد لپٹ سکتی ہے چاہے آپ باہر سے بہت دبلے ہی کیوں نہ ہوں۔ جب آپ کا نظام انہضام سست ہو جاتا ہے تو ان غیر صحت بخش عادات کو چھوڑنا زیادہ تکلیف کا باعث ہو سکتا ہے۔
یقینی طور پر ہمارے درمیان ملینیلز موجود ہیں جو جم کی ممبر شپ، چیا سیڈز، گرین جوسز پر ڈومینوز سے زیادہ پیسے خرچ کر دیتے ہیں لیکن ہفتے کے اختتام پر وہ بہت زیادہ پینے کی عادت بھی رکھتے ہیں جو کہ ہمارے جسم کے لیے بہت خطرناک ہو سکتی ہے۔
او ہاں، اپنے دانت ضرور برش کریں۔ دانتوں کا علاج بہت مہنگا ہے اور خدا جانتا ہے کہ ہم اسے برداشت نہیں کر سکتے۔
اور آپ کو سگریٹ نوشی اور سن کریم لگانا بھی چھوڑ دینا چاہیے۔ بلوغت کا عمل کافی مشکل ہو سکتا ہے۔
3: کسی کے ساتھ صرف اس وجہ سے مت رہیں کہ وہ موجود ہے
ہر ناکام تعلق آپ کو کچھ سکھاتا ہے لیکن کسی ایک ساتھی کے ساتھ ایک لمبے عرصے تک رہنا پرانی نسل میں عام تھا۔
کبھی یہ جاننا مشکل ہو سکتا ہے کہ کون سا رشتہ اپنی عمر گزار چکا ہے یا اس کے بہترین ہونے کی تاریخ گزر چکی ہے لیکن تعلق ختم کرنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔ خاص طور پر جب معاشرہ ہمیں بتاتا ہو کہ اکیلا ہونا برا اور خوف ناک ہے۔ لیکن آپ ماضی میں مت دیکھیں اور آپ چاہیں گے کہ آپ زیادہ توجہ خود پر دیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کسی کے ساتھ تعلق توڑنے سے صرف اس وجہ سے باز نہ رہیں کہ آپ اکیلے ہونے سے ڈرتے ہیں۔ (زندگی میں اکیلے رہنا زیادہ پر لطف ہو سکتا ہے۔)
4: دنیا گھومیں پھریں
بیس سال کی عمر سے زائد کے عرصے میں ہم میں سے زیادہ تر زمہ داریوں کو ترجیح دیتے ہیں لیکن جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے ہیں تو سب کچھ چھوڑ کر، سامان باندھ کر دنیا کے دوسرے کونے تک جانا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔
کم عمری میں سفر نہ کرنا بڑی عمر کے افراد کی سب سے بڑی حسرت رہتی ہے اور آج کل کی ذرائع نقل و حرکت کے بعد ہمارے پاس کوئی بہانہ نہیں ہے۔
ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ ہم اس کا خرچ نہ برداشت کر سکتے ہوں۔ پیسے کی کمی ہمیشہ آڑے آتی ہے۔
5: پیشہ ورانہ ترقی کو ہمیشہ مقدم رکھیں
وہ کہتے ہیں نہ کہ آپ ان باتوں پر زیادہ پچھتاتے ہیں جو آپ نے نہیں کی ہوتیں بنسبت ان چیزوں کے جو آپ نے کی ہوتی ہیں اور کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو ایک صبح جاگتا ہو اور خواہش کرتا ہے کہ کاش جوانی میں وہ اپنی پسندیدہ نوکری کے پیچھے بھاگتا جب ان میں طاقت اور لگن تھی کہ ان کا کرئیر بن جاتا۔
زیادہ تر لوگ اپنی زندگی کا مقصد جاننے سے قبل کوئی اور نوکری ہی کر رہے ہوتے ہیں۔ تو اگر آپ اس بات پر توجہ نہیں دیتے کہ آپ تلاش کر سکیں آپ کے لیے کیا بہتر ہے تو آپ کے سامنے ملازمت پیشہ زندگی کے مشکل ترین 40 سال ہوں گے۔
ہمیں ترقی کی کوشش کرنی چاہیے، اپنے آپ کو آگاہ رکھنا چاہیے اور محنت کرنے پر تیار رہنا چاہیے۔ پھر ایک دن اگر آپ بہت کوشش کریں تو شاید آپ ایک تہہ خانے میں سٹوڈیو فلیٹ کے مالک بن سکیں۔ جس کے لیے آپ کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہم خواب تو دیکھ سکتے ہیں۔
© The Independent