افغانی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کرنے کا صدارتی حکم

حکم نامے کی پہلی شق کے مطابق جن پاکستانی قیدیوں کی ایک ماہ کی سزا باقی تھی، انہیں رہا کر دیا جائے گا۔

(پژواگ نیوز)

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اتوار کے روز پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔
پژواگ خبر ایجنسی کے مطابق 26 اکتوبر کو جاری ہونے والے صدارتی حکم نامے میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ قدم آئین کے آرٹیکل 5 کی دفعات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مابین خیر سگالی اور تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے گذشتہ ہفتے افغانستان کا پہلی مرتبہ دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے اور افغان صدر اشرف غنی نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ’انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور قریبی تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے‘ پر اتفاق کیا تھا۔
بظاہر افغان حکومت کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی تعلقات کی بہتری کے اسی عمل کا ایک حصہ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حکم نامے کی پہلی شق کے مطابق جن پاکستانی قیدیوں کی ایک ماہ کی سزا باقی تھی، انہیں رہا کر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ان پاکستانی قیدیوں کو، جنہیں قید کے علاوہ جرمانہ بھی ہوا لیکن جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کی قید میں توسیع کی گئی، انہیں بھی معاف کر دیا گیا ہے۔
صدارتی فرمان کے آرٹیکل 3 کے مطابق عید کے موقعے پر صدارتی فرمان کے مطابق قیدیوں کی معافی اور تخفیف کرنے والے کمیشن کو بھی صدارتی فرمان پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔
حکم نامے کے آرٹیکل 5 میں کہا گیا ہے کہ یہ سات اکتوبر 2020 سے نافذ العمل ہو گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا