ایک اور پاکستانی کرکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ ’آج پاکستانی کرکٹ سکواڈ میں شامل ایک اور کھلاڑی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘

پاکستان کا 53 رکنی سکواڈ چار روز قبل نیوزی لینڈ پہنچا ہے (پاکستان کرکٹ/ ٹوئٹر)

نیوزی لینڈ کے دورے پر جانے والے پاکستانی سکواڈ میں شامل ایک اور کھلاڑی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد کرونا سے متاثر ہونے والے کھلاڑیوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ پہنچے والے پاکستانی سکواڈ میں شامل چھ کھلاڑیوں میں کرونا ائرس کے تصدیق ہوئی تھی۔ تمام ٹیم سنیچر کو بھی کرائسٹ چرچ میں اپنے ہوٹل تک ہی محدود رہی۔

چار دن پہلے پہنچے والے پاکستانی سکواڈ کو مبینہ طور پر نیوزی لینڈ کے قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پہلے ہی ’آخری واننگ‘ دی جا چکی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کرکٹز میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ٹیم پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور وہ 18 دسمبر سے شروع ہونے والے میچز کے لیے تیاریاں بھی نہیں کر پا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سے روانہ ہونے سے قبل تمام ٹیم  کے ٹیسٹ کیے گئے تھے اور سب کے نتائج منفی آئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ ’آج پاکستانی کرکٹ سکواڈ میں شامل ایک اور کھلاڑی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘

’چھ کھلاڑیوں جن میں پہلے ہی کرونا کی تصدیق ہو چکی ہے کے علاوہ بقیہ تمام کھلاڑیوں کے تیسرے روز بھی ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں باہر سے آنے والے تمام افراد کے لیے دو ہفتے کے لیے قرنطینہ میں رہنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کے 53 ارکان پر مشتمل سکواڈ کے مزید ٹیسٹ پیر کو کیے جائیں گے، تب تک انہیں اپنے کمروں تک ہی محدود رہنا ہوگا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’ٹیموں کے لیے آئسولیشن میں ٹریننگ کی اجازت دینا مشکل ہے، اور پاکستان کو پہلے ہی چند کھلاڑیوں کی جانب سے ہوٹل میں قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے کے بعد سے یہ سہولت فی الحال میسر نہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی