مشرقی ترکی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

ترک وزیر داخلہ کے مطابق زلزلے کے بعد فوری طور پر ہلاکتوں یا کسی بڑے نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

(فوٹو فائل: اے ایف پی)

ترکی کے مشرقی علاقے اتوار کو ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ملک کی ’ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی‘ (اے ایف اے ڈی) نے کہا ہے کہ اتوار کے روز مشرقی ترکی میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ترک وزیر داخلہ نے بتایا کہ زلزلے کے بعد فوری طور پر ہلاکتوں یا کسی بڑے نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

اے ایف اے ڈی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز الیجگ صوبہ تھا اور اس کی  گہرائی 15.95 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ اسی علاقے میں رواں سال جنوری میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’تاحال نقصان کے حوالے سے کوئی بری خبر موصول نہیں ہوئی۔ ہماری تمام ٹیمیں متاثرہ علاقے میں صورت حال کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔‘

ترک میڈیا نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مالاتیہ، دیار باقر اور سنلیورفا صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

ترکی میں 30 اکتوبر کو ازمیر اور سیموس کے علاقوں میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس سے 60 سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا