پاکستانی وزیر دفاعی پیداوار کے دورہ عراق میں اہم ملاقاتیں متوقع

وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق زبیدہ جلال چار روزہ سرکاری دورے پر ہفتے کے روز عراق روانہ ہوئی ہیں۔

(فائل فوٹو۔وزارت دفاعی پیداوار)

پاکستان کی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال عراق کے دورے پر بغداد پہنچی ہیں جہاں وہ عراقی حکام سے دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گی۔

وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق زبیدہ جلال چار روزہ سرکاری دورے پر ہفتے کے روز عراق روانہ ہوئی ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’دورے کے دوران وفاقی وزیر عراقی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی جن میں دفاعی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔‘

بیان کے مطابق زبیدہ جلال عراقی وزیر دفاع جمعہ ایناد کی دعوت پر بغداد کا دورہ کررہی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس دورے سے قبل وزیر دفاع نے 30 ستمبر کو پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لافتہ سے ملاقات کی تھی جس کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ ’پاکستان عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفادات کے تمام شعبوں، خاص طور پر دفاع، میں تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔‘

رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے ملٹری اتاشی نے عراقی آرمی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عبد الامیر راشد یاراللہ سے ملاقات کی تھی۔

عراقی وزارت دفاع نے 11 جنوری کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا: ’اس ملاقات کے دوران عسکری تعاون خاص طور پر پر تربیت اور کورسز کے ذریعے دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان