سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکہ

سعودی عرب کو 2015 سے ہمسایہ ملک یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل یا ڈرون حملوں سے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(فائل فوٹو۔ اے ایف پی)

سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض منگل کو ایک زور دار دھماکے سے لرز گیا۔

یہ دھماکہ دن میں تقریباً ایک بجے ہوا جس کے عمارتوں کی کھڑکیاں لرز اٹھیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاض کے بعض رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر دو دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

دھماکے کے معاملے پر سعودی عرب کے حکام کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی عرب کو 2015 سے ہمسایہ ملک یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل یا ڈرون حملوں سے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تین روز پہلے ریاض  پر داخلے گئے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔
سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ریاض کی جانب سے بڑھنے والے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

مختصر بیان میں تباہ ہونے والے ہدف کے ذریعے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تھا جب کہ حوثی باغیوں نے کہا تھا کہ وہ حملے میں ملوث نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد حوثیوں کے خلاف یمن کی عالمی سطح پر تسلیم کی جانے والی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا