بیٹی کو ’قتل‘ کر کے خودکشی کرنے والے ڈاکٹر کے بھائی کی لاش برآمد

ملتان میں گذشتہ جمعے کو ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حیسن نے اپنی کلوتی بیٹی ڈاکٹر علیزہ کو مبینہ طور پر گولی مارنے کے بعد خود کشی کر لی تھی۔ اب ایک ہفتے بعد ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سلیم محب کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ڈاکٹر سلیم محب (تصویر   بشکریہ محمد وسیم )

پنجاب کے جنوبی شہر ملتان میں گذشتہ جمعے کو ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے اپنی کلوتی بیٹی ڈاکٹر علیزہ کو مبینہ طور پر گولی مارنے کے بعد خود کشی کر لی تھی۔ اب ایک ہفتے بعد ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سلیم محب کی ان کے اپنے گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

رضا آباد کے علاقے سخی سلطان کالونی میں رہنے والے ڈاکٹر سلیم محب کے بارے میں اہل علاقہ نے جمعے کی شام پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے گھر سے زور دار دھماکے کی آواز آئی ہے، جب لوگوں نے اندر جا کر دیکھا تو ان کی جھلسی ہوئی لاش فرش پر پڑی تھی۔

متعلقہ پولیس حکام نے موقعے پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ محمد امین نے بتایا کہ جب پولیس ڈاکٹر سلیم کے گھر پہنچی تو ان کی جھلسی ہوئی لاش ملی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ قتل ہے یا حادثہ، تاہم پولیس ہر پہلو سے جائزہ لے کر مقدمہ درج کرے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایس ایس پی انوسٹی گیشن عامر نیازی کے مطابق پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کے بعد جائے وقوعہ پر پٹرول کی خالی بوتل و دیگر شواہد اکٹھے کر لیے۔ انہوں نے کہا کہ حالات و واقعات سے تو خود کشی کا معاملہ نظر آتا ہے تاہم ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ڈاکٹرسلیم کرونا وائرس کا شکار رہنے کے بعد ابھی آئسولیشن سے باہر آئے تھے۔ عامر نیازی نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکٹر سلیم کے دو گھر تھے اور ان کی بیوی بھی ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر سلیم کے بھائی ڈاکٹر اظہر حسین کیس کی بھی تفتیش جاری ہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ جمعے کو جسٹس حمید کالونی میں ڈاکٹر اظہر حسین نے، ان کی بیوی کے مطابق، اپنی اکلوتی بیٹی ڈاکٹر علیزہ کو گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔ ڈاکٹر علیزہ تین بچوں کو ماں تھیں۔ ابھی اس کیس کی تفتیش جاری ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سلیم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان