بلوچستان میں انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر قائم

یہ ایک جدید ترین سہولت ہے جو پولیس، سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور سول انتظامیہ کو ایک پلیٹ فارم پر حقیقی وقت میں معلومات کے تبادلے اور مشترکہ تجزیے کے لیے اکٹھا کرتی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے اس سینٹر کے قیام کا اعلان ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کیا (حمزہ شفاعت ایکس اکاونٹ)

بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے ریکارڈ وقت میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (بلوچستان) قائم کر لیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے اس سینٹر کے قیام کا اعلان ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک جدید ترین سہولت ہے جو پولیس، سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور سول انتظامیہ کو ایک پلیٹ فارم پر حقیقی وقت میں معلومات کے تبادلے اور مشترکہ تجزیے کے لیے اکٹھا کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سینٹر دہشت گردی کے خلاف ابتدائی وارننگ اور روک تھام کو مضبوط کرتا ہے، دہشت گردی کی مالی معاونت، منشیات کی سمگلنگ اور منظم جرائم کو روکنے میں مدد دیتا ہے اور غیر قانونی سپیکٹرم اور غیر منظم مواصلاتی نیٹ ورکس کے خلاف مربوط کارروائی کو ممکن بناتا ہے۔

انہوں نے بتایا: ’وہ معلومات جو پہلے منتشر تھیں، اب وقت کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں اور ان پر عمل کیا جاتا ہے، جس سے ریاست کو واقعات کے بعد رد عمل دینے کی بجائے انہیں روکنے کی طرف جانے کی اجازت دیتی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندی کا مسئلہ کافی طویل عرصے سے چلا آ رہا ہے اور بعض عسکریت پسند تنظیمیں آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے کے ختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتی رہتی ہیں۔ 

صوبائی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق 2025 میں صوبے میں ’دہشت گردوں‘ کے خلاف خفیہ اطلاعات پر 78 ہزار آپریشنز کیے گئے، جن میں پولیس، پاک فوج اور باقی قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل ہوئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان اعتزاز گورایہ کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ان کارروائیوں میں 707 دہشت گرد مارے گئے جب کہ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 202 اہلکار جان سے گئے۔ ان واقعات میں 280 عام شہری بھی جان کھو بیٹھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مزید بتایا تھا کہ بلوچستان حکومت قیام امن کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اس بابت انہوں نے بتایا تھا کہ دہشت گردی کے سدباب کے لیے ایک نیا ادارہ پیفٹیک (PIFTAC) قائم کیا گیا ہے، جسے مارچ تک بلوچستان کے تمام اضلاع میں فعال کر دیا جائے گا۔

صوبائی حکومت شدتس پسندی پر قابو پرانے کے لیے انتظامی تبدیلیاں بھی متعارف کروا رہی ہیں اور اس کا کہنا تھا کہ پورے صوبے کو گذشتہ دنوں اے ایریا یا بندوبستی علاقے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

حمزہ شفقات کے اعلان پر ردعمل میں ایک سوشل میڈیا صارف نے تاہم صوبہ میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دینے کی بھی تجویز دی۔

اس وتق انہوں نے بتایا تھا کہ دہشت گردی کے سدباب کے لیے یہ نیا ادارہ پیفٹیک (PIFTAC) قائم کیا گیا ہے، جسے مارچ تک بلوچستان کے تمام اضلاع میں فعال کر دیا جائے گا۔

صوبائی حکومت انتظامی تبدیلیوں کے ذریعے بھی شدت پسندی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ گذشتہ دنوں پورے صوبے کو اے ایریا میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان