کوئٹہ میں پہلی بار خواتین کے لیے پنک بسیں چلا جا رہی ہیں، جن کا عملہ بھی مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ہوگا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بدھ کو پانچ پنک بسوں اور 15 گرین بسوں کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ پنک بس سروس سے خواتین کو محفوظ اور باوقار سفر کی سہولت میسر آئے گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
شہر میں اس سے قبل بھی گرین بس سروس جاری تھی، جن کی تعداد میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی پنک بس سروس کو مکمل طور پر خواتین کے لیے مخصوص کیا گیا ہے، جہاں سفر صرف خواتین کریں گی اور ڈرائیور سمیت تمام عملہ بھی خواتین پر مشتمل ہوگا۔
حکام کے مطابق گرین اور پنک بس سروس کے روٹس کو کچلاک سے سونا خان چوک تک توسیع دی جا رہی ہے۔
پنک بس سروس کے آغاز پر خواتین نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے روزمرہ سفر پہلے سے زیادہ آسان، محفوظ اور پرسکون ہو جائے گا۔
منصوبے کے تحت بہت جلد پشین اور مستونگ میں بھی گرین بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ تیار ہے، جبکہ اگلے ہفتے ضلع تربت میں بھی گرین بس سروس کا افتتاح کیا جائے گا۔