’سرکاری ملازم بھائی سڑکوں پہ لاٹھیاں کھا رہے ہیں، میں بھی آ گیا‘

سردار لطیف جسمانی معذوری کے باوجود اسلام آباد احتجاج میں آئے کیونکہ وہ سرکاری ملازمین کو حق پر سمجھتے ہیں۔ 

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے کے لیے  احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج میں دوسروں کے علاوہ سردار محمد لطیف خان بھی شامل ہیں۔  
سردار لطیف جسمانی معذوری کے باوجود احتجاج میں آئے کیونکہ وہ سرکاری ملازمین کو حق پر سمجھتے ہیں۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تنخواہوں میں اضافے اور مختلف حکومتی محکموں میں کام کرنے والوں کی ماہانہ تنخواہوں میں برابری کے مطالبات کے ساتھ آج اسلام آباد میں احتجاج جاری ہے۔ 

مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے سیکریڑیٹ جانے والے راستوں کو بند کر دیا ہے اور پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری وہاں موجود ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق صبح سے پولیس نے کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے جبکہ مظاہرین پر شیلنگ بھی کی ہے۔ دوسری جانب مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کی بھی اطلاعات ہیں۔   

احتجاج کی کال پاکستان میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی درجنوں لیبر یونینز اور دوسری تنظیموں کے اتحاد آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کی جانب سے دی گئی ہے۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان