کرونا: اسلام آباد سمیت متعدد بڑے شہروں میں سکول دوبارہ بند

این سی او سی اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے مطابق سندھ، بلوچستان میں پچاس فیصد بچے روز سکول آئیں گے اور تمام ایس او پیز کے ساتھ عمل درآمد ہوتا رہے گا۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں تعلیمی ادارے پیر 15مارچ سے 28 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے (اے ایف پی)

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ کرونا (کورونا) وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش ِ نظر اسلام آباد، پشاور اور پنجاب کے سات شہروں میں تمام تعلیمی ادارے پیر کے روز سے دو ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔

وہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

شفقت محمود نے کہا کہ پنجاب کے جن شہروں میں موسم بہار کی دو ہفتے کی تعطیل ہو گی ان میں فیصل آباد، گجرانوالہ، لاہور، گجرات، ملتان اور راولپنڈی شامل ہیں۔

بریفنگ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ صوبہ پنجاب، صوبہ خیبر پختونخوا میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں صوبوں کے بڑے شہروں میں موسم بہار کی چھٹیاں جلدی کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ انہوں نے کرونا سے متعلق تعلیمی تناظر کو بھی دیکھا کیونکہ ہمارے پانچ کروڑ بچے تعلیمی اداروں میں جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان میں حالات ٹھیک ہیں، وہاں کے لیے فیصلہ کیا گیا ہےکہ 50 فیصد بچے روز سکول آئیں گے اور تمام ایس او پیز کے ساتھ عمل درآمد ہوتا رہے گا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پنجاب، کے پی اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کچھ مسائل نظر آتے ہیں، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، ملتان، اسلام آباد ، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 15 مارچ سے تعلیمی ادارے دو ہفتوں کے لیے بند ہوں گے اور بہار کی چھٹیاں ہوں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ جن اداروں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہ جاری رہیں گے اور صوبائی حکومتیں حالات خراب ہونے پر سکولوں کو بند کر سکتی ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کے صحت کے نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے چند فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں شام چھ بجے تفریحی پارک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد میں دفاتر میں 50 فیصد عملے کی حاضری کے فیصلے پر بھی عمل درآمد جاری رہے گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ شادیوں، ہوٹلوں، سینیماؤں، اور مزاروں کو 15 مارچ سے کھولنے کے اعلان پر نظر ثانی کی گئی ہے اور اب یہ سیکٹرز کھولنے کا فیصلہ 12 اپریل کو حالات دیکھ کر کیا جائے گا، تاہم ہوٹلوں کے باہر بیٹھ کر کھانے کی حسب سابق اجازت ہو گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت