اردن کا امن، سلامتی پاکستان کو بہت عزیز ہے: طاہر اشرفی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرف وسطیٰ اور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اردن پاکستان کا عظیم دوست ہے اور وہاں امن، سلامتی اور استحکام پاکستان کو بہت عزیز ہے۔

(عرب نیوز)

انہوں نے اتوار کو جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ اردن یا کسی دوسرے عرب ملک میں لاقانونیت اور عدم استحکام پھیلانے کی سازش برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اردن کے عوام اور حکومت کو مکمل حمائت اور تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حافط طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ اردن اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہت مضبوط اوردیرپا ہیں۔ پاکستان کسی بھی عرب اسلامی ملک میں فسادات، انتشار اور لاقانونیت پھیلانے کی کوشش کی حمائت کر سکتا ہے نہ اس کا حصہ بن سکتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام بلاد اسلامیہ میں امن و استحکام چاہتا ہے اور امت مسلمہ کے اسلامی ممالک نے اردن کی حکومت کی مکمل تائید و حمایت کی ہے اور اردن میں بدامنی پھیلانے کی سازش کو مسترد کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ، مسلم دنیا مسلم قائدین سے اسی طرح کی وحدت اور اتحاد چاہتی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان