جنوبی کورین جوڑے نے سات کروڑ کی پینٹنگ کیسے برباد کی؟

یہ پینٹنگ امریکی گرافیٹی آرٹسٹ جون ون نے 2016 میں پینٹ کی تھی جس کی قیمت اب تین لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ (ساڑھے سات کروڑ روپے سے زائد) ہے۔ 

آرٹسٹ کی جانب سے ایک لائیو پرفارمنس میں بنائی گئی اس پینٹنگ میں پینٹ و برش اس کا لازمی جز تھے (تصویر:روئٹرز)

شمالی کوریا میں ایک جوڑے نے حادثاتی طور پر ایک آرٹ نمائشں میں رکھی گئی پینٹنگ کو نقصان پہنچا دیا۔ ان کا خیال تھا کہ اس کے ساتھ پڑے برش اور پینٹ اس پینٹنگ میں شرکت کے لیے رکھے ہیں۔

20 سے 30 سال کی عمر کے اس جوڑے نے ان برشوں اور پینٹ سے سیاہ دھبے پینٹ کر ڈالے۔

یہ پینٹنگ امریکی گرافیٹی آرٹسٹ جون ون نے 2016 میں بنائی تھی، جس کی قیمت اب تین لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ (ساڑھے سات کروڑ روپے سے زائد) ہے۔

جوڑے کی شناخت بعدازاں سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی۔

دارالحکومت سیئول کے لوٹے ورلڈ مال میں لگی اس نمائش کے سربراہ کینگ ووک نے روئٹرز کو بتایا کہ وہ آرٹسٹ سے پینٹنگ کی بحالی کے لیے بات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ادارے نے جوڑے کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب انہوں نے اعتراف کیا کہ ’ان سے غلطی ہوگئی ہے۔‘

مسٹر کینگ کا کہنا تھا کہ ’ان کے خیال میں سازوسامان لوگوں کی شرکت کے لیے رکھا گیا ہے، لہذا ان سے غلطی ہوگئی۔‘

اس حادثے کے بعد اس پینٹنگ کو کہیں اور نمائش کے لیے رکھا گیا ہے لیکن اب اس کے اطراف ایک چھوٹی سی باڑ لگا دی گئی ہے اور نوٹس بھی آویزاں کر دیا گیا ہے کہ ’اسے مت چھوئیں۔‘

آرٹسٹ کے ایک نمائندے نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ وہ اس حادثے پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی آرٹ