سعودی عرب نے تیسری خاتون سفیر مقرر کر دی

سوئیڈن میں سفیر تعینات ہونے والی ایناس الشہوان سے قبل امریکہ اور ناورے میں دو سعودی خواتین سفیر ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔

ایناس الشہوان  نے آسٹریلیا سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہے(ایس پی اے)

سعودی عرب کی خاتون سفیر ایناس الشہوان نے جمعرات کو یورپی ملکوں سوئیڈن اور آئس لینڈ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

ایناس الشہوان تیسری خاتون ہیں جنہیں سعودی عرب کی بطور سفیر نمائندگی کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ اس سے قبل شہزادی ریما بنت بدر بن سلطان کو امریکہ اور آمال المعلمی کو ناروے میں سعودی عرب کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

العربیہ اردو کے مطابق ایناس الشہوان کی ورچوئل حلف برداری تقریب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت مملکت میں متعین دوسرے ملکوں کے سفیر بھی شرکت کی۔

ایناس الشہوان کو 2007 میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ میں تعینات کیا گیا تھا۔ وہ نائب وزیر خارجہ کی معاون خصوصی برائے سیاسی امور سمیت کئی دوسرے عہدوں‌ پر کام کر چکی ہیں۔

وہ وزارت خارجہ میں سیاسی اور اقتصادی امور کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے متعدد اہم سیاسی ذمہ داریوں اور عہدوں پر کام کیا اور کئی علاقائی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مملکت کی نمائندگی کی۔

ایناس الشہوان وزارت خارجہ کے مختلف شعبوں میں لیکچرز اور ہونے والی ورکشاپس میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔

انہوں نے آسٹریلیا سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی اور وہ 2017 میں وزارت خارجہ امور کے ذریعہ شروع کیے جانے والے فیوچر لیڈرز پروگرام کے پہلے گروپ کی ممبر ہیں۔

انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے ایمرجنگ لیڈرشپ پروگرام کا بھی ڈپلومہ حاصل کر رکھا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دفتر