پاکستانی سرحد کے قریب ’دہشت گرد تنظیم‘ سیل تباہ، ایرانی دعویٰ

فورس کی سرکاری ویب سائٹ ’سپاہ نیوز‘ پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ’گارڈز نے صوبہ سیستان بلوچستان میں ہفتے کی صبح ایک کامیاب آپریشن کا آغاز کیا اور ایک ’گلوبل ایروگینس‘ سے منسلک شدت پسند تنظیم کے سیل کو تباہ کر دیا۔

(فائل فوٹو۔ اے ایف پی)

ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے ہفتے کو جنوب مشرقی ایران میں ’ملک دشمنوں‘ سے منسلک ایک ’دہشت گرد‘ سیل کو تباہ کرنے اور اس کے تین ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فورس کی سرکاری ویب سائٹ ’سپاہ نیوز‘ پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ’گارڈز نے صوبہ سیستان بلوچستان میں ہفتے کی صبح ایک کامیاب آپریشن کا آغاز کیا اور ایک ’گلوبل ایروگینس‘ سے منسلک سشت پسند تنظیم کے سیل کو تباہ کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایران عام طور پر امریکہ یا اس کے اتحادیوں کی طرف اشارہ کرنے کے لیے ’گلوبل ایروگینس‘ کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے اور ان کے اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلات کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔‘

فورس نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ یہ گروپ کچھ عرصہ قبل تخریب کاری اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے علاقے میں داخل ہوا تھا۔

ایران میں سیستان بلوچستان صوبے کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے جہاں  بڑی تعداد سنی مسلک افراد کی ہے اور بالخصوص بلوچ آبادی مقیم ہے۔

ایران طویل عرصے سے بلوچ علیحدگی پسندوں اور سنی شدت پسندوں پر سرحد پار سے حملوں کا الزام عائد کرتا آیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا