صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے خلاف ایس او پی کی خلاف ورزی پر کارروائی

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک خبر پر فوری نوٹس ہوئے اس ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا جہاں وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا سمیت بڑی تعداد میں افراد اندر افطاری کر رہے تھے۔

افطار کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کارروائی کی گئی (ضلعی انتظامیہ)

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک خبر پر فوری نوٹس ہوئے اس ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا جہاں وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا سمیت بڑی تعداد میں افراد اندر افطاری کر رہے تھے۔

پشاور کے رنگ روڈ پر واقع حجرہ نامی اس نجی ریسٹورنٹ کے مینیجر کے مطابق انہوں نے وزیر صحت کو منع کیا کہ ریسٹورنٹ کے اندر کھانا کھلانے پر پابندی ہے۔ مینیجر کے مطابق شرکا اپنے ساتھ کھانا باہر سے لائے تھے۔

وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا سمیت حجرہ ریسٹورنٹ کے مینیجر اور مالک کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس نے ایپیڈیمک کنٹرول ایکٹ کے دفعہ 17 کی تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس قانون کے تحت کسی بھی وبا کے دوران زیادہ تعداد میں لوگوں کو جمع کرنے کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔ اس قانون کے تحت مجرمان کو دو ماہ قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانونی سے بالاتر نہیں۔ حکومتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ پشاور بلاتفریق کارروائیاں کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے لیے یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ وہ خلاف ورزی کے مبینہ طور پر مرتکب پائے گئے۔ اس سال جنوری میں بھی ان پر اسی قسم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی واضح نہیں۔

اس وقت وہ صوبائی وزیر صحت تھے لیکن ماسک کے بغیر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ تقریب میں شرکت کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور صارفین کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو وزیر صحت عوام کو کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کا کہتے ہیں لیکن دوسری جانب نہ وہ خود سماجی دوری کے اصول کو مدنظر رکھتے ہیں اور نہ ہی ماسک پہنتے ہیں۔

تیمور جھگڑا کا اس واقعے پر ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن انہوں نے دو روز قبل ہی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کرونا ایس او پیز پر لوگوں کو عمل درآمد کرنے کی یہ ویڈیو شئیر کی تھی۔

تیمور سلیم جھگڑا نے ماضی میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کرونا کیسز میں اضافہ ہوا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت