’نیویارک پولیس‘ برازیل میں کیا کر رہی ہے؟

برازیلین شہر سو پاؤلو میں پیدل چلنے والے شہری نیویارک سٹی پولیس کے قافلے میں شامل گاڑیوں کی گھومتی ہوئی روشنیاں اور زور سے بجتے ہوئے سائرن دیکھ کر حیران ہیں۔

برازیل کے شہر سو پاؤلو میں پیدل چلنے والے شہری نیویارک سٹی پولیس کے قافلے میں شامل گاڑیوں کی گھومتی ہوئی روشنیاں اور زور سے بجتے ہوئے سائرن دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

ہو سکتا ہے شہریوں کو سڑکوں پر شور کرتی گاڑیاں دیکھ کر صورت حال کو سمجھنے میں کچھ سیکنڈز کی ضرورت پیش آئی ہو۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس نظارے کے پیچھے برازیل کے اس گروپ کا شوق کارفرما ہے، جو نیویارک پولیس کے مداح ہیں۔

ان لوگوں نے مشغلے کے طور پر اپنی کاروں کو نیویارک پولیس کی کاروں اور موٹر سائیکلوں کی شکل دے رکھی ہے۔

اس طرح وہ پولیس کے کردار والی فلموں اور شوز کو یاد کرتے ہیں جن میں ’لا اینڈ آرڈر‘ نامی ڈراما بھی شامل ہے۔

برازیل کے اس گروپ میں شامل فابیو ڈنزن نے اپنی کار اور موٹرسائیکل کو نیویارک پولیس کی کار جیسا رنگ کروا رکھا ہے۔

ان کے بقول: ’آپ کو سچ بتاؤں کہ اس طرح بعض اوقات غلط فہمی پیدا ہوجاتی ہے۔ لوگ یہاں تک سوچنے لگتے ہیں کہ نیویارک کی حقیقی پولیس گشت کر رہی ہے گویا وہ مقامی پولیس کی مدد لینے برازیل آئی ہو۔‘

برازیل اور کئی دوسرے ملکوں میں پولیس افسر کا روپ دھارنا جرم ہے لیکن ڈنزن اور نیویارک پولیس کے مداح ان کے ساتھی کہتے ہیں کہ ان کا معاملہ صاف ہے کہ وہ برازیل پولیس کی وضع قطع اختیار نہیں کرتے۔

برازیل کی تاریخ میں ایسے جرائم موجود ہیں، جن میں مجرموں نے پولیس کی وضع قطع اختیار کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان جرائم میں 2019 کا ایک ڈاکہ بھی شامل ہے، جس کے بارے میں تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ لٹیروں نے برازیل کی وفاقی پولیس کی وردی میں ہوائی اڈے میں داخل ہو کر چار کروڑ ڈالرز کا سونا اور دوسرا سامان لوٹ لیا۔

11 سال پہلے نیویارک پولیس کی کار جیسی نظر آنے والی اپنی کار سٹارٹ کرنے والے ایڈورڈو تائی کا کہنا تھا: ’یہ ہمارا شوق ہے۔ کچھ لوگ فوجی گاڑی پسند کرتے ہیں۔ دوسروں کو کشتیاں اچھی لگتی ہیں، ہمیں پولیس کی وردی پسند ہے۔‘

انہوں نے کراؤن وکٹوریا کار کا عام استعمال ہونے والا ماڈل خریدا جس کے بعد انہوں نے ’ای بے‘ جیسی ویب سائٹس سے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے زیر استعمال دوسرا سامان خریدا۔ وہ اور ان کے ساتھی لوگوں کی توجہ کے عادی ہو گئے ہیں۔

نیویارک پولیس کی اصل وردی میں ملبوس اور نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ہائی وے پیٹرول پولیس کے حلیے میں نظر آنے والے ہارلی ڈیوڈ سن روڈ کنگ موٹر سائیکل پر سوار جانی بریتو کے بقول: ’بہت سے لوگ ہمارے پاس آکر ہمارے ساتھ انگریزی زبان میں بات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ جواب دینے کے لیے تھوڑی بہت انگریزی زبان سیکھیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا