وسیم اکرم کی تصاویر کرپٹو کرنسی کمپنی نیلام کرے گی

معاہدے کے تحت وسیم اکرم کی نایاب تصاویر 24 جون کو نیلام کی جائیں گی۔

وسیم اکرم نے فینز کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ان تصاویر کی نیلامی کی بولی پر آپ سب سے ملاقات ہوگی(فائل فوٹو: اے ایف پی)

دنیا کی سرفہرست کرپٹو کرنسی ایکسچینج کمپنی بائینانس نے وسیم اکرم سے معاہدہ کرلیا۔

بائینانس دنیا بھر کی کئی مشہور شخصیات کے ڈیجیٹل assets کی نگران ہے۔

معاہدے کے تحت وسیم اکرم کی نایاب تصاویر 24 جون کو نیلام کی جائیں گی۔

نیلامی سے وسیم اکرم کے فینز ان کی نایاب تصاویر کے ایکسکلیوسیو رائٹس خرید سکیں گے۔

 بائینانس اور بٹ بلیز کے تعاون سے مزید پاکستانی سپورٹس لیجنڈز کی تصاویر بھی نیلام کی جائیں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

  سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹوئیٹ کیا کہ بائینانس کے ساتھ معاہدے پر انہیں خوشی ہے۔ ان نایاب تصاویر سے 1992ورلڈ کپ کی خصوبصورت یادیں جڑی ہیں۔

وسیم اکرم نے فینز کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ان تصاویر کی نیلامی کی بولی پر آپ سب سے ملاقات ہوگی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ