بڑی غلطی کر دی بیوی کو سی ویو پر لا کے: وسیم اکرم

کراچی کے کچرے سے جہاں ایک جانب عام شہریوں کو سنگین مسائل کا سامنا ہے وہیں دنیا بھر میں گھومنے والے پاکستانی سپر سٹار بھی اس سے شدید پریشان اور مایوس ہیں۔

وسیم اکرم  اپنی اہلیہ کے ساتھ ساحل سمندر کی سیر کرنے گئے لیکن وہاں موجود کچرے کے ڈھیر دیکھ کر انہیں شدید مایوس ہوئی (وسیم اکرم/ٹوئٹر/سکریب گریب)

کراچی کے کچرے سے جہاں ایک جانب عام شہریوں کو سنگین مسائل کا سامنا ہے وہیں دنیا بھر میں گھومنے والے پاکستانی سپر سٹار بھی اس سے شدید پریشان اور مایوس ہیں۔

ایسا ہی کچھ ہوا پاکستان کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کے ساتھ جو اپنی اہلیہ کے ساتھ آغاز ہفتہ پر ساحل سمندر کی سیر کرنے گئے لیکن وہاں موجود کچرے کے ڈھیر دیکھ کر انہیں شدید مایوسی ہوئی۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ’میں نے سوچا تھا ہفتہ کا پہلا دن ہے مزہ آئے گا مگر بہت بڑی غلطی کر دی میں نے بیوی کو سی ویو پر لا کے، یہ حال دیکھیں۔‘

وسیم اکرم نے کہا کہ ’کسی کو الزام نہیں دینا بلکہ بطور قوم خود کو الزام دینا ہے۔ یہ باعث شرمندگی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میری بیوی دنیا بھر میں پاکستان کی تعریف کرتی ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے یہاں کے لوگ بہت خوبصورت ہیں۔ خوبصورت ہیں مگر گندے بھی ہیں، اے گل تے منو۔‘

ویڈیو میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ وسیم کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ’ساحل سمندر پر موجود کچرے کے ڈھیر لہروں کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ سیر کو آنے والے افراد کی جانب سے پھیلایا گیا کچرا الگ ہے لیکن یہ وہ کچرا ہے جو لوگ سمندر میں پھینکتے ہیں اور یہ لہروں کے ساتھ واپس آجاتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے اس صورت حال کا ذمہ دار شہریوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔

ان کی ٹویٹ کے بعد شنیرا اکرم نے بھی کچھ ٹویٹس کیں جن می ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا شہر تکلیف میں ہے اور ہمیں ہر روز بتاتا ہے۔ ہم مدد کے لیے پکار رہے ہیں مگر کوئی سننے والا نہیں۔ یہ ختم ہونا چاہیے۔ یہ ہمارے شہر، ہمارے لوگوں اور ثقافت کو شرمندہ کر رہا ہے۔ ہم ایسے نہیں ہیں۔‘

وسیم اکرم کی اس ٹویٹ پر کراچی سمیت ملک بھر کے شہریوں کی جانب سے دیے جانے والے ردعمل میں شہریوں نے اس اہم معاملے کو اٹھانے پر وسیم اکرم کی تعریف کی ہے۔

بلال احمد نامی صارف نے وسیم اکرم کی ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں ایسا کلچر متعارف کروانا ہو گا جس میں ہمیں اپنے کھانے کے ساتھ سیاہ بیگ کو بھی پکنک کا حصہ بنانا ہو گا۔ اس کے بعد پنجابی میں ان کی کلاس لیں۔‘

ندیم علی نے لکھا: ’اس سب کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔ سندھ حکومت سمیت کراچی کے ہر شہری کو اپنا فرض ادا کرنا ہو گا تاکہ اس خوب صورت بیچ کا صاف رکھا جا سکے۔‘

یاد رہے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کراچی کے مسائل پر بات کرتے رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل