امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز زخمی ہونے کے بعد بیلاروس کی کھلاڑی ایلیاک سینڈرا ساسنووچ کے خلاف ومبلڈن میں اپنے پہلے راؤنڈ کا میچ چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔
23 مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپیئن بننے والی سیرینا ولیمز، جنہیں ٹینس کی سابق آسٹریلوی کھلاڑی مارگریٹ کورٹ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف ایک اور کامیابی کی ضرورت تھی، پہلے سیٹ میں اپنی حریف کو شکست دینے میں کامیاب رہیں لیکن اس کے بعد انہیں ران کا مسئلہ پیش آ گیا جس پر پہلے سے ہی بہت سی پٹیاں لپیٹی ہوئیں تھیں۔
39 سالہ کھلاڑی واضح طور پر لنگڑا رہی تھیں اور انہوں نے طبی معائنے کے لیے کورٹ سے جانے سے پہلے اپنے ٹرینر کو بلوایا۔ جب ولیمز واپس پہنچیں تو انہیں بیس لائن پر سرونگ کرتے ہوئے اپنے آنسو روکنے پڑے۔ ران میں درد کی وجہ سے وہ کسی بھی طرح کھیل جاری نہیں رکھ سکتی تھیں اور انہیں میچ چھوڑنا پڑا۔
سینسووچ نے کہا: ’مجھے سرینا کے لیے بہت افسوس ہے۔ بعض اوقات ٹینس میں ایسا ہوتا ہے لیکن میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بعد ازاں ٹینس کے برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’یہ سرینا ولیمز کے لیے تباہ کن ہے لیکن سنٹر کورٹ انتہائی پھسلنے والی ہے۔ وہاں حرکت کرنا آسان نہیں ہے۔‘
ولیمز کھیل چھوڑنے والی دوسری کھلاڑی ہیں اس سے پہلے ایڈریئن مینورینو نے روجر فیڈرر کے خلاف میچ ختم ہونے سے تھوڑی دیر پہلے ہی کھیل چھوڑ دیا تھا۔ تیسرے سیٹ کے آخر میں فرانسیسی کھلاڑی مینورینو پھسل گئے۔ فیڈرر نے میچ کل دو سیٹس کے بعد جیت لیا۔ کچھ دیر بعد مینورینو نے کھیل چھوڑ دیا۔
دوسری جانب خواتین کے ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہونے والے میچ میں عالمی نمبر ایک آسٹریلوی کھلاڑی ایشلی بارٹی اور سپین کی کھلاڑی کارلا سواریز نوارو کے درمیان تین سیٹس کھیلے گئے۔
نوارو کا ومبلڈن میں یہ آخری میچ تھا۔ بارٹی نے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا لیکن ٹائی پڑ جانے کے بعد دوسرے سیٹ میں ہار گئیں۔ تھوڑی دیر میں اپ سیٹ دکھائی دینا شروع ہو گیا لیکن بارٹی فائنل سیٹ میں واضح طور پر ابھریں اور انہوں نے 1-6 (1)7-6 1-6 سے سیٹ جیت لیا۔
کوکو گاؤف نے برطانوی فرین جونز کو ہرا دیا۔
اس سے پہلے اس ماہ فرنچ اوپن میں اپنے حیرت انگیز ٹائٹل کے جمہوریہ چیک کی کھلاڑی باربورا کریچی کووا نے کلارا ٹوسن کو 2-6 3-6 سے شکست دی۔ اس طرح انہوں نے 14 ویں پوزیشن بنا لی۔
ومبلڈن کی پانچ بار چیمپیئن رہنے والی مشہور امریکی کھلاڑی وینس ولیمز نے رومانیہ کی پلیئر میہائلا بوزرنیسکو کو تین سیٹس میں ہرا کر گزرے ہوئے برسوں کی یاد تازہ کر دی۔41 سالہ کھلاڑی نے 5-7 6-4 3-6 سے جیت کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ پکی کر لی۔
برطانوی ہیریئٹ ڈارٹ پہلی ہی رکاوٹ پر ہی ناکامی سے دوچار ہو گئیں اور 13 سیڈ الیز مرٹنز سے 1-6 3-6 سے شکست کھا گئیں۔
© The Independent