سماجی مسائل کو کہانیوں میں ڈھالنے والی اسما نبیل چل بسیں

ڈرامہ نگار اسما نبیل کی وفات کی اطلاع ان کے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے دی گئی۔ ان کے اکاؤنٹ سے پوسٹ شیئر کی گئی جس میں تحریر کیا گیا کہ ’انتہائی دکھی دل سے آپ کو اطلاع دی جا رہی ہے کہ میری بھابھی اسما نبیل اب ہم میں نہیں رہیں۔‘

ڈرامہ نگار اسما نبیل کی وفات کی اطلاع ان کے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے دی گئی(فوٹو کریڈٹ: اسما نبیل فیس بک)

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو باندی، خانی، سرخ چاندنی اور خدا میرا بھی ہے جیسے ڈرامے دینے والی ڈرامہ نگار اسما نبیل گزشتہ شب چل بسیں۔

وہ 2013 سے چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھیں اور ایک بار اس موذی مرض کو قریباً شکست دے چکی تھیں مگر 2018 میں ان میں دوبارہ کینسر کی تشخیص ہوئی۔

اسما نبیل نہ صرف ایک بہترین ڈرامہ نگار بلکہ وہ پروڈیوسر، شاعرہ اور کری ایٹیو کنسلٹنٹ بھی تھیں۔ ان کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کو 2019 کے لکس سٹائل ایوارڈز میں 6 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔ انہیں 2015 میں پونڈز میریکل ویمن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈرامہ نگار اسما نبیل کی وفات کی اطلاع ان کے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے دی گئی۔ ان کے اکاؤنٹ سے پوسٹ شیئر کی گئی جس میں تحریر کیا گیا کہ ’انتہائی دکھی دل سے آپ کو اطلاع دی جا رہی ہے کہ میری بھابھی اسما نبیل اب ہم میں نہیں رہیں۔‘

اسما کی وفات کی خبر سن کر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ اداکار اعجاز اسلم نے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ’انا للہ و انا الیہ راجعون، یہ جان کر انتہائی دکھ پہنچا کہ اب اسما ہم میں نہیں رہیں۔ اسما آپ نے اس دنیا کو بہت جلدی چھوڑ دیا۔ بہادر خاتون، اللہ تعالیٰ آپ کو جنت میں  اعلیٰ مقام عطا کریں۔ آمین۔‘

لیجنڈری اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے تحریر کیا: ’کینسر سے جنگ لڑنے والی اسما نبیل ایک مضبوط دل اور شفیق روح رکھنے والی خاتون تھیں۔‘ انہوں نے اسما کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’ہم آپ کی آنے والے تخلیقات کو مِس کریں گے۔‘ انہوں نے خانی اور بہت سے ڈرامے لکھے، ’اللہ تعالیٰ آپ کو جنت نصیب کریں۔‘

کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے والی اداکارہ و سماجی کارکن  نادیہ فضل جمیل نے لکھا کہ ’جب تک میں آپ سے دوبارہ مل سکوں گی، میں اس وقت کا انتطار کروں گی جب ہم دوبارہ بات کر سکیں اور ان سب پراجیکٹس پر دوبارہ کام کر سکیں جن کی ہم نے منصوبہ بندی کی تھی۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’مجھے ہمیشہ وہ سکون اور طاقت بخشنے والے تمام الفاظ یاد رہیں گے جو آپ مجھے کہا کرتی تھیں۔ آپ نے بہت بہادری، ہمت اور مثبت انداز میں آخری وقت تک کینسر کا مقابلہ کیا۔ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘

کینسر کے علاج کے دوران اسما نبیل بالوں سے محروم ہو گئی تھیں تاہم انہوں نے شوبز تقریبات میں شرکت نہیں  چھوڑی تھی۔ انہوں نے کینسر کی آگاہی، جلد تشخیص اور بروقت علاج کے حوالے سے بھی بہت کام کیا۔

2019 میں اسما نبیل نے معروف ڈیزائنر علی ذیشان کے ساتھ مل کر ’پردے میں پرواہ‘ مہم چلائی تھی جس کا مقصد کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل