افیئر کا شک: دولہا نے دلہن کے دوست کو گولی مار دی

امریکی ریاست لوزیانا میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ دولہا ڈیوین جوز جونز اپنی نئی نویلی بیوی اور ان کے مرد دوست کے ہمراہ اپنی کار میں ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے۔

جونز کو کئی الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا(تصویر: سینٹ جون  پیرش شیرف)

امریکی ریاست لوزیانا میں پولیس نے ایک دولہے کو اپنی نئی نویلی دلہن کے مرد دوست کو گولی مارنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

یہ واقعہ نیو اورلینز کے باہر انٹر سٹیٹ 10  (موٹروے) پر اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ دولہا ڈیوین جوز جونز اپنی نئی نویلی بیوی اور ان کے دوست کے ہمراہ اپنی کار میں ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے اور ان کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ جونز نے مبینہ طور پر اپنی دلہن اور ان کے دوست کے درمیان افیئر کا الزام لگایا۔

جونز کی دلہن کے دوست جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، بحث کے دوران گاڑی سے بھاگ گئے اور دولہے کے لباس میں ملبوس جونز ان کے تعاقب میں لپکے۔ جونز نے مبینہ طور پر ٹریفک کے درمیان ان کا پیچھا کیا اور گولی چلا دی۔

ٹریفک جام میں پھنسی دوسری کاروں میں سوار لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں، جس میں اس خاص منظر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹکسڈو (دولہے کے شادی کا لباس) میں موجود ایک شخص نے انٹرسٹیٹ پر ایک دوسرے شخص کا پیچھا کرتے ہوئے کاروں کے درمیان ان پر گولی چلا دی۔

تاہم گولی مذکورہ شخص کی ٹانگ میں لگی اور ایک اور گولی کار کی ونڈو سے ہوتی ہوئی وہاں موجود ایک اور شخص کو جا لگی۔ دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان دو مردوں کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عروسی جوڑے میں ملبوس دلہن نے اپنی کار سے بھاگ کر قریب کھڑی ایمبولینس میں پناہ لی۔

مقامی اخبار ’ایل آبزرویٹر‘ کی رپورٹ کے مطابق خاتون خود کو گاڑی میں بند کرنے پر اس لیے مجبور ہوئیں کیوں کہ ان کا دولہا انہیں پکڑنے کے لیے زبردستی کار میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔

جونز کو کئی الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا، جن میں اقدام قتل کی سیکنڈ ڈگری کوشش، سیکنڈ ڈگری بیٹری، ہتھیاروں کا غیر قانونی استعمال اور دو املاک کو سنگین نقصان پہنچانا شامل ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ